Note: Copy Text and to word file

صحيح البخاري
أَبْوَابُ صِفَةِ الصَّلَاةِ
کتاب: اذان کے مسائل کے بیان میں («صفة الصلوة»)
126. بَابٌ:
باب:۔۔۔
حدیث نمبر: 798
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي الْأَسْوَدِ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَنَسٍ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ:" كَانَ الْقُنُوتُ فِي الْمَغْرِبِ وَالْفَجْرِ".
ہم سے عبداللہ بن ابی الاسود نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم سے اسماعیل بن علیہ نے بیان کیا، انہوں نے خالد بن حذاء سے بیان کیا، انہوں نے ابوقلابہ (عبداللہ بن زید) سے، انہوں نے انس رضی اللہ عنہ سے کہ آپ نے فرمایا کہ دعا قنوت فجر اور مغرب کی نمازوں میں پڑھی جاتی ہے۔
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 798 کے فوائد و مسائل
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:798  
حدیث حاشیہ:
(1)
اس حدیث کا مطلب یہ ہے کہ ان دو نمازوں میں قنوت نازلہ بکثرت پڑھی جاتی تھی کیونکہ نماز ظہر میں بھی قنوت نازلہ کا پڑھنا ثابت ہے لیکن اس میں کبھی کبھار پڑھنے کا اہتمام ہوتا تھا۔
(2)
قنوت کے متعلق مفصل بحث کتاب الوتر میں آئے گی۔
إن شاءاللہ۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 798