ہم سے اسماعیل بن عبداللہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا مجھ سے میرے بھائی عبدالحمید نے بیان کیا، ان سے سلیمان بن بلال نے بیان کیا، ان سے موسیٰ بن عقبہ نے بیان کیا ان سے سالم بن عبداللہ نے بیان کیا، انہوں نے اپنے والد عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے دیکھا جیسے ایک سیاہ عورت پراگندہ بال، مدینہ سے نکلی اور مہیعہ میں جا کر کھڑی ہو گئی۔ مہیعہ حجفہ کو کہتے ہیں۔ میں نے اس کی یہ تعبیر لی کہ مدینہ کی وبا حجفہ نامی بستی میں چلی گئی۔
Narrated `Abdullah: The Prophet said, "I saw (in a dream) a black woman with unkempt hair going out of Medina and settling at Mahai'a, i.e., Al-Juhfa. I interpreted that as a symbol of epidemic of Medina being transferred to that place (Al-Juhfa).
USC-MSA web (English) Reference: Volume 9, Book 87, Number 161
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:7038
حدیث حاشیہ: جب مسلمان ہجرت کر کے مدینہ طیبہ آئے تو اس وقت اس کی آب وہوا انتہائی خراب اور وبائی تھی۔ مسلمان بیمار ہو گئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا کے نتیجہ میں مدینہ کی فضا خوشگوار ہوگئی اور اس کے وبائی امراض حجفہ منتقل ہو گئے جو مدینہ طیبہ سے چھ میل کے فاصلے پر تھا اور وہاں اس وقت یہودی آباد تھے اور مسلمانوں کو بہت اذیت پہنچاتے تھے۔ خواب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہی منظر ایک تمثیلی انداز میں دکھایا گیا۔ واللہ أعلم۔
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 7038