صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
کتاب صحيح البخاري تفصیلات

صحيح البخاري
کتاب: خوابوں کی تعبیر کے بیان میں
The Book of The Interpretation of Dreams
10. بَابُ مَنْ رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَنَامِ:
10. باب: جس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھا۔
(10) Chapter. Whoever saw the Prophet in a dream.
حدیث نمبر: 6993
Save to word مکررات اعراب English
(مرفوع) حدثنا عبدان، اخبرنا عبد الله، عن يونس، عن الزهري، حدثني ابو سلمة، ان ابا هريرة، قال: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم، يقول:" من رآني في المنام فسيراني في اليقظة، ولا يتمثل الشيطان بي"، قال ابو عبد الله، قال ابن سيرين: إذا رآه في صورته.(مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدَانُ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" مَنْ رَآنِي فِي الْمَنَامِ فَسَيَرَانِي فِي الْيَقَظَةِ، وَلَا يَتَمَثَّلُ الشَّيْطَانُ بِي"، قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ، قَالَ ابْنُ سِيرِينَ: إِذَا رَآهُ فِي صُورَتِهِ.
ہم سے عبدان نے بیان کیا، کہا ہم کو عبداللہ نے خبر دی، انہیں یونس نے، انہیں زہری نے، کہا مجھ سے ابوسلمہ نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے مجھے خواب میں دیکھا تو کسی دن مجھے بیداری میں بھی دیکھے گا اور شیطان میری صورت میں نہیں آ سکتا۔ ابوعبداللہ (امام بخاری رحمہ اللہ) نے کہا کہ ابن سیرین نے بیان کیا کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی شخص آپ کی صورت میں دیکھے۔

تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

Narrated Abu Huraira: I heard the Prophet saying, "Whoever sees me in a dream will see me in his wakefulness, and Satan cannot imitate me in shape." Abu `Abdullah said, "Ibn Seereen said, 'Only if he sees the Prophet in his (real) shape.'"
USC-MSA web (English) Reference: Volume 9, Book 87, Number 122


حكم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

   صحيح البخاري6993عبد الرحمن بن صخرمن رآني في المنام فسيراني في اليقظة لا يتمثل الشيطان بي
   صحيح مسلم5920عبد الرحمن بن صخرمن رآني في المنام فسيراني في اليقظة أو لكأنما رآني في اليقظة لا يتمثل الشيطان بي
   صحيح مسلم5919عبد الرحمن بن صخرمن رآني في المنام فقد رآني الشيطان لا يتمثل بي
   جامع الترمذي2280عبد الرحمن بن صخرمن رآني فإني أنا هو ليس للشيطان أن يتمثل بي
   سنن أبي داود5023عبد الرحمن بن صخرمن رآني في المنام فسيراني في اليقظة أو لكأنما رآني في اليقظة لا يتمثل الشيطان بي
   سنن ابن ماجه3901عبد الرحمن بن صخرمن رآني في المنام فقد رآني الشيطان لا يتمثل بي

صحیح بخاری کی حدیث نمبر 6993 کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 6993  
حدیث حاشیہ:
تو وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہی ہوں گے۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 6993   

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 5023  
´خواب کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: جس نے مجھے خواب میں دیکھا تو وہ مجھے جاگتے ہوئے بھی عنقریب دیکھے گا، یا یوں کہا کہ گویا اس نے مجھے جاگتے ہوئے دیکھا، اور شیطان میری شکل میں نہیں آ سکتا۔ [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 5023]
فوائد ومسائل:
نبی ﷺ کا یہ خاصہ ہے۔
کہ شیطان آپ کی شکل نہیں اختیار کرسکتا۔
البتہ یہ ضرور ہوسکتا ہے کہ کوئی دوسری شکل دیکھا کر ایسا وہم دلائے کہ یہ رسول اللہﷺ ہیں۔
تو اس لئے ضروری ہے کہ انسان اس دیکھی ہوئی شکل کا موازنہ ان صفات سے کرے۔
جن کا ذکر کتب احادیث میں آیا ہے۔
یا کسی صاحب علم سے اس کی تصدیق حاصل کرے۔
والد مرحوم شیخ عبدالعزیز سعیدی رحمۃ اللہ علیہ کو ایک بدعتی شخص نے بزعم خویش بڑے زوق وشوق سے بتایا کہ میں نے نبی کریمﷺ کی خواب میں زیارت کی ہے۔
والد صاحب نے تفصیل پوچھی تو بولا کہ میں نے ایک نورانی شخصیت دیکھی جس کی سفید براق ڈاڑھی تھی۔
والد صاحب نے فورًا۔
لاحول ولا قوة إلا باللہ پڑھا اور واضح کیا کہ تم نے کسی شیطان کو دیکھا ہے۔
الغرض خواب میں نبی کریم ﷺ کو دیکھنے والا قیامت میں جاگتے ہوئے آپﷺ کو دیکھے گا اور اسے ایک طرح کا خاص قرب حاصل ہوگا۔
ورنہ دیگر اصحاب ایمان بھی تو آپ ﷺ کو دیکھیں گے۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 5023   

  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 5920  
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا، جس نے مجھے خواب میں دیکھا، وہ یقیناً مجھے بیداری میں دیکھے گا یا گویا اس نے مجھے بیداری میں دیکھا، شیطان میری مثل نہیں بن سکتا۔ [صحيح مسلم، حديث نمبر:5920]
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
من رانی فی المنام:
آپﷺ کی رؤیت (آپ کو دیکھنا)
کے بارے میں دو نظریات ہیں،
(1)
امام محمد بن سیرین،
امام بخاری،
قاضی عیاض اور ایک جماعت کا نظریہ یہ ہے،
اس حدیث کا تعلق،
اس رویت سے ہے،
جس میں خواب دیکھنے والا،
آپﷺ کو آپ کی مشہور و معروف شکل و صورت میں دیکھتا ہے۔
(2)
ایک جماعت کا نظریہ یہ ہے،
آپ کے دیدار کے لیے یہ شرط نہیں ہے کہ خواب دیکھنے والا،
آپ کو اپنی اصلی معروف اور مشہور شکل و صورت میں دیکھے،
اگر دیکھنے والے کو آپ کے ہونے کا یقین ہو جاتا ہے تو آپ کسی بھی شکل و صورت میں نظر آئیں،
آپ ہی ہوں گے۔
فقد رآنی:
بعض حضرات کے نزدیک،
دیکھنے والے نے آپ ہی کی ذات مقدسہ کو دیکھا اور بعض کے نزدیک آپ کی مثال و صورت کو دیکھا اور قاضی ابن العربی مالکی کا خیال ہے،
جس نے آپ کو آپ کی معروف صفات میں دیکھا،
اس نے آپ کی ذات کو دیکھا،
جس نے کسی اور صفت میں دیکھا،
اس نے آپ کی مثال اور عکس دیکھا اور بقول امام غزالی،
دیکھنے والا،
ہر صورت اور ہر حالت میں آپ کے عکس کو دیکھتا ہے،
وہ آپ کی روح یا شخصیت نہیں دیکھتا۔
(عمدۃ القاری ج 2 ص 155)
۔
لیکن خواب کی حالت میں آپ اگر کسی چیز کی خبر دیں یا امر اور نہی فرمائیں تو چونکہ اس میں خواب دیکھنے والے کے فہم و فراست اور تخیل کا اثر ہوتا ہے،
اس لیے وہ قرآن و سنت کے مطابق ہونے کی صورت میں تو قابل عمل ہو گا اور مخالف ہونے کی صورت میں،
اس کا اپنا تخیل اور تصور ہو گا،
جیسا کہ ایک آدمی نے کہا،
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے خواب میں فرمایا ہے،
شراب پیو۔
تو امام علی متقی مصنف کنز العمال نے کہا،
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تو شراب نہ پیو فرمایا،
لیکن شیطان نے تیرے خیال تصور میں،
شراب پیو،
ڈال دیا،
کیونکہ تو شراب پیتا ہے،
(فیض الباری ج 1 ص 203)
اور خواب میں آپ کو دیکھنے سے کوئی صحابی بھی نہیں بنے گا،
کیونکہ صحابی وہی ہے جس نے آپ کا دیدار،
عام دیدار کی طرح آپ کی زندگی میں مسلمان ہونے کی حالت میں کیا ہو،
ہاں جس نے آپ کی زندگی میں آپ کو خواب میں دیکھا،
اس کو بیداری کی حالت میں آپ کو دیکھنے کا موقعہ مل جائے گا تو وہ صحابی بن جائے گا،
سيرانی في اليقظه کا یہی مفہوم ہے۔
لیکن اگر آپ کی زندگی کے بعد خواب میں دیکھا،
پھر آپ کو بیداری میں بھی دیکھ لیا،
جیسا کہ علامہ آلوسی کا دعویٰ ہے کہ خواب میں زیارت کرنے والوں کو آپ کی زیارت بیداری میں بھی ہوئی۔
(روح المعانی ج 22 طبع 4 ص 36)
تو پھر یہ انسان صحابی نہیں ہو گا۔
امام شعرانی نے لکھا ہے،
میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے آٹھ رفقاء کے ساتھ بیداری میں صحیح بخاری پڑھی ہے۔
(فیض الباری ج 1 ص 214)
۔
لیکن عجیب بات ہے،
بہت سے لوگ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ خواب میں انہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت ہوئی اور بعد میں انہیں بیداری میں زیارت ہوئی اور جن امور میں وہ پریشان تھے،
انہوں نے ان امور سے متعلق نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا اور آپ نے ان کی تشویش دور فرمائی اور ان امور کی اچھی طرح وضاحت فرمائی،
جبکہ صورت حال یہ ہے،
خلفائے راشدین اہل بیت صحابہ کرام اور فقہاء و تابعین،
ائمہ اربعہ بہت سے امور میں آپس میں مخالف تھے،
بعض جگہ معاملہ نے طول بھی پکڑا،
لیکن آپ بیداری میں کسی کو نہیں ملے،
نہ آپ نے ان کے اختلاف کو دور فرمایا اور ان کی راہنمائی کی،
کم از کم آپ،
حضرت فاطمہ کا حضرت ابوبکر سے وراثت کے مسئلہ میں اختلاف حل فرماتے،
جنگ جمل اور جنگ صفین میں مسلمانوں کی راہنمائی فرماتے،
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا،
حضرت علی اور حضرت معاویہ کو اس مشکل سے نکلنے کی صورت بتاتے،
قاتلین عثمان کا قضیہ حل کر دیتے اور حضرت حسین رضی اللہ عنہ کو کوفیوں کی بے وفائی سے آگاہ فرماتے،
ان عزیز و اقارب اور رفقاء سے تو ملاقات نہیں فرمائی لیکن بعد والوں سے باعث فہم گفتگو کر کے ان کی پریشانی دور فرماتے رہے۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 5920   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.