(مرفوع) قال ابن شهاب: اخبرني من سمع جابرا، قال: فكنت فيمن رجمه، فرجمناه بالمصلى، فلما اذلقته الحجارة، جمز حتى ادركناه بالحرة، فرجمناه.(مرفوع) قَالَ ابْنُ شِهَابٍ: أَخْبَرَنِي مَنْ سَمِعَ جَابِرًا، قَالَ: فَكُنْتُ فِيمَنْ رَجَمَهُ، فَرَجَمْنَاهُ بِالْمُصَلَّى، فَلَمَّا أَذْلَقَتْهُ الْحِجَارَةُ، جَمَزَ حَتَّى أَدْرَكْنَاهُ بِالْحَرَّةِ، فَرَجَمْنَاهُ.
ابن شہاب نے بیان کیا کہ جنہوں نے جابر رضی اللہ عنہ سے حدیث سنی تھی انہوں نے مجھے خبر دی کہ جابر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں بھی ان لوگوں میں شامل تھا جنہوں نے انہیں رجم کیا تھا جب ان پر پتھر پڑے تو وہ بھاگنے لگے۔ لیکن ہم نے انہیں حرہ (حرہ مدینہ کی پتھریلی زمین) میں جا لیا اور انہیں رجم کر دیا۔
Ibn Shihab added, "I was told by one who heard Jabir, that Jabir said, 'I was among those who stoned the man, and we stoned him at the Musalla (`Id praying Place), and when the stones troubled him, he jumped quickly and ran away, but we overtook him at Al-Harra and stoned him to death (there).' "
USC-MSA web (English) Reference: Volume 8, Book 82, Number 814
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 6826
حدیث حاشیہ: باب اور حدیث میں مطابقت ظاہر ہے حضرت ماعز اسلمی رضی اللہ عنہ ہی مراد ہیں۔ اس حدیث سے امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے بہت سے مسائل کا استنباط فرمایا ہے۔ تعجب ہے ان معاندین پر جو اتنے بڑے مجتہد کو درجہ اجتہاد سے گرا کر اپنے اندرونی عناد کا مظاہرہ کرتے رہتے ہیں۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 6826
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:6826
حدیث حاشیہ: (1) حضرت ماعز بن مالک رضی اللہ عنہ کسی شخص کے بارے میں فتویٰ پوچھنے نہیں آئے تھے بلکہ ان کے آنے کی غرض یہ تھی کہ میں نے زنا کیا ہے اور میرے متعلق شریعت کے تقاضے پورے کیے جائیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس ست ڈھیروں سوال کیے جن میں ایک اہم سوال یہ تھا کہ کیا تو شادی شدہ ہے؟ کیونکہ رجم کے لیے شادی شدہ ہونا بنیادی شرط ہے۔ (2) احصان یہ ہے کہ کسی عورت سے نکاح صحیح کے بعد جماع کر لیا جائے۔ یہ سوال اس وقت کرنا چاہیے جب اس کا شادی شدہ ہونا معروف نہ ہو۔ اگر اس کے شادی شدہ ہونے کی شہرت ہے تو اس قسم کا سوال کرنے کی ضرورت نہیں۔ بہرحال امام کو چاہیے کہ حد قائم کرنے سے پہلے مکمل تحقیق وتفتیش کے تقاضے اچھی طرح پورے کرے۔ سعودی عرب میں ایسا ہی کیا جاتا ہے۔ جب راقم الحروف تھانہ جیاد مکہ مکرمہ میں مترجم تھا تو اس چیز کا کئی مرتبہ مشاہدہ کیا۔
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 6826