(مرفوع) حدثني يحيى بن حماد، حدثنا ابو عوانة، عن بيان، عن قيس بن ابي حازم، عن مرداس الاسلمي، قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم:" يذهب الصالحون الاول فالاول، ويبقى حفالة كحفالة الشعير او التمر، لا يباليهم الله بالة"، قال ابو عبد الله: يقال حفالة وحثالة.(مرفوع) حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ حَمَّادٍ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ بَيَانٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ مِرْدَاسٍ الْأَسْلَمِيِّ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَذْهَبُ الصَّالِحُونَ الْأَوَّلُ فَالْأَوَّلُ، وَيَبْقَى حُفَالَةٌ كَحُفَالَةِ الشَّعِيرِ أَوِ التَّمْرِ، لَا يُبَالِيهِمُ اللَّهُ بَالَةً"، قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ: يُقَالُ حُفَالَةٌ وَحُثَالَةٌ.
مجھ سے یحییٰ بن حماد نے بیان کیا، کہا ہم سے ابوعوانہ نے بیان کیا، ان سے بیان بن بشر نے، ان سے قیس بن ابی حازم نے اور ان سے مرداس اسلمی رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”نیک لوگ یکے بعد دیگرے گزر جائیں گے اس کے بعد جَو کہ بھوسے یا کھجور کے کچرے کی طرح کچھ لوگ دنیا میں رہ جائیں گے جن کی اللہ پاک کو کچھ ذرا بھی پروا نہ ہو گی۔“ امام بخاری رحمہ اللہ نے کہا «حفالة» اور «حثالة.» دونوں کے ایک معنی ہیں۔
Narrated Mirdas Al-Aslami: The Prophet said, "The righteous (pious people will depart (die) in succession one after the other, and there will remain (on the earth) useless people like the useless husk of barley seeds or bad dates.
USC-MSA web (English) Reference: Volume 8, Book 76, Number 442
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 6434
حدیث حاشیہ: بعض نسخوں میں قال أبو عبداللہ الخ عبارت نہیں ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 6434
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:6434
حدیث حاشیہ: (1) اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ قیامت کے قریب یہ زمین علماء اور اہل خیر سے خالی ہو جائے گی اور اس میں صرف جاہل اور اہل شر باقی رہ جائیں گے، جن کی اللہ تعالیٰ کے ہاں کوئی قدرومنزلت نہیں ہو گی اور نہ وہ کسی شمار ہی میں ہوں گے۔ (2) اہل دنیا کو چاہیے کہ وہ علماء اور اہل خیر کو قدر کی نگاہ سے دیکھیں اور ان کے نقش قدم پر چلیں، ان کی مخالفت سے اندیشہ ہے کہ اللہ تعالیٰ مخالفین کی کوئی پروا نہ کرے۔ واللہ أعلم
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 6434