(مرفوع) حدثنا الحسن بن الربيع، حدثنا ابو الاحوص، عن عاصم، عن انس رضي الله عنه:" بعث النبي صلى الله عليه وسلم سرية يقال لهم: القراء، فاصيبوا فما رايت النبي صلى الله عليه وسلم وجد على شيء ما وجد عليهم، فقنت شهرا في صلاة الفجر، ويقول:" إن عصية عصوا الله ورسوله".(مرفوع) حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الرَّبِيعِ، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ:" بَعَثَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَرِيَّةً يُقَالُ لَهُمْ: الْقُرَّاءُ، فَأُصِيبُوا فَمَا رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجَدَ عَلَى شَيْءٍ مَا وَجَدَ عَلَيْهِمْ، فَقَنَتَ شَهْرًا فِي صَلَاةِ الْفَجْرِ، وَيَقُولُ:" إِنَّ عُصَيَّةَ عَصَوْا اللَّهَ وَرَسُولَهُ".
ہم سے حسن بن ربیع نے بیان کیا، کہا ہم سے ابوالاحوص نے بیان کیا، ان سے عاصم نے اور ان سے انس رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مہم بھیجی، جس میں شریک لوگوں کو قراء (یعنی قرآن مجید کے قاری) کہا جاتا تھا۔ ان سب کو شہید کر دیا گیا۔ میں نے نہیں دیکھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کبھی کسی چیز کا اتنا غم ہوا ہو جتنا آپ کو ان کی شہادت کا غم ہوا تھا۔ چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مہینے تک فجر کی نماز میں ان کے لیے بددعا کی، آپ کہتے کہ عصیہ نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی۔
Narrated Anas: The Prophet sent a Sariya (an army detachment) consisting of men called Al-Qurra', and all of them were martyred. I had never seen the Prophet so sad over anything as he was over them. So he said Qunut (invocation in the prayer) for one month in the Fajr prayer, invoking for Allah's wrath upon the tribe of 'Usaiya, and he used to say, "The people of 'Usaiya have disobeyed Allah and His Apostle."
USC-MSA web (English) Reference: Volume 8, Book 75, Number 403
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:6394
حدیث حاشیہ: (1) کفار عرب نے متحد ہو کر اسلام کے خلاف زبردست یلغار کی تھی۔ ان اتحادیوں کو قرآن نے "الأحزاب" کہا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوۂ خندق میں ان کے متعلق شکست و ہزیمت کی بددعا کی، چنانچہ اللہ تعالیٰ نے ان کی ایسی کمر توڑی کہ بعد میں جنگ کا سلسلہ ہی ختم ہو گیا۔ پہلی حدیث میں اسی بددعا کا ذکر ہے، پھر ہجرت کے بعد کچھ کمزور مسلمان مکہ میں کفار کے ہاتھوں تکالیف اٹھا رہے تھے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی نجات کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا کی جو قبول ہوئی اور مظلوم مسلمانوں کو کفار کے شر سے نجات ملی۔ ان دنوں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مضر قبیلے کے متعلق بھی بددعا کی کیونکہ اہل مشرق کا یہ قبیلہ اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا بہت مخالف تھا جیسا کہ ایک روایت میں اس کی صراحت ہے۔ (صحیح البخاري، الأذان، حدیث: 804)(2) تیسری روایت میں بئر معونہ کے مقام پر قراء حضرات کی شہادت کا ذکر ہے۔ اہل نجد نے دھوکے سے انہیں شہید کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چالیس دن تک رعل، ذکوان، بنو لحیان اور عصیہ قبائل پر بددعا فرمائی۔ (صحیح البخاري، الجھاد والسیر، حدیث: 2801) ان تمام احادیث میں مشرکین کے خلاف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بددعا کا ذکر ہے، اس لیے امام بخاری رحمہ اللہ نے ان کا حوالہ دیا ہے۔ واللہ أعلم
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 6394