صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
کتاب صحيح البخاري تفصیلات

صحيح البخاري
کتاب: قرآن کے فضائل کا بیان
The Book of The Virtues of The Quran
17. بَابُ فَضْلِ الْقُرْآنِ عَلَى سَائِرِ الْكَلاَمِ:
17. باب: قرآن مجید کی فضیلت دوسرے تمام کلاموں پر کس قدر ہے؟
(17) Chapter. The superiority of the Quran above other kinds of speech.
حدیث نمبر: 5020
Save to word مکررات اعراب English
(مرفوع) حدثنا هدبة بن خالد ابو خالد، حدثنا همام، حدثنا قتادة، حدثنا انس بن مالك، عن ابي موسى الاشعري، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال:" مثل الذي يقرا القرآن كالاترجة طعمها طيب وريحها طيب، والذي لا يقرا القرآن كالتمرة طعمها طيب ولا ريح لها، ومثل الفاجر الذي يقرا القرآن كمثل الريحانة ريحها طيب وطعمها مر، ومثل الفاجر الذي لا يقرا القرآن كمثل الحنظلة طعمها مر ولا ريح لها".(مرفوع) حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ أَبُو خَالِدٍ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ، حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ، عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَثَلُ الَّذِي يَقْرَأُ الْقُرْآنَ كَالْأُتْرُجَّةِ طَعْمُهَا طَيِّبٌ وَرِيحُهَا طَيِّبٌ، وَالَّذِي لَا يَقْرَأُ الْقُرْآنَ كَالتَّمْرَةِ طَعْمُهَا طَيِّبٌ وَلَا رِيحَ لَهَا، وَمَثَلُ الْفَاجِرِ الَّذِي يَقْرَأُ الْقُرْآنَ كَمَثَلِ الرَّيْحَانَةِ رِيحُهَا طَيِّبٌ وَطَعْمُهَا مُرٌّ، وَمَثَلُ الْفَاجِرِ الَّذِي لَا يَقْرَأُ الْقُرْآنَ كَمَثَلِ الْحَنْظَلَةِ طَعْمُهَا مُرٌّ وَلَا رِيحَ لَهَا".
ہم سے ابوخالد ہدبہ بن خالد نے بیان کیا، کہا ہم سے ہمام بن یحییٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے قتادہ نے بیان کیا ان سے انس بن مالک نے بیان کیا اور ان سے ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس کی (مومن کی) مثال جو قرآن کی تلاوت کرتا ہے سنگترے کی سی ہے جس کا مزا بھی لذیذ ہوتا ہے اور جس کی خوشبو بھی بہترین ہوتی ہے اور جو مومن قرآن کی تلاوت نہیں کرتا اس کی مثال کھجور کی سی ہے اس کا مزہ تو عمدہ ہوتا ہے لیکن اس میں خوشبو نہیں ہوتی اور اس بدکار (منافق) کی مثال جو قرآن کی تلاوت کرتا ہے ریحانہ کی سی ہے کہ اس کی خوشبو تو اچھی ہوتی لیکن مزا کڑوا ہوتا ہے اور اس بدکار کی مثال جو قرآن کی تلاوت بھی نہیں کرتا اندرائن کی سی ہے جس کا مزا بھی کڑوا ہوتا ہے اور اس میں کوئی خوشبو بھی نہیں ہوتی۔

تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

Narrated Abu Musa Al-Ash`ari: The Prophet said, "The example of him (a believer) who recites the Qur'an is like that of a citron which tastes good and smells good. And he (a believer) who does not recite the Qur'an is like a date which is good in taste but has no smell. And the example of a dissolute wicked person who recites the Qur'an is like the Raihana (sweet basil) which smells good but tastes bitter. And the example of a dissolute wicked person who does not recite the Qur'an is like the colocynth which tastes bitter and has no smell.
USC-MSA web (English) Reference: Volume 6, Book 61, Number 538


حكم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

   صحيح البخاري7560أنس بن مالكمثل المؤمن الذي يقرأ القرآن كالأترجة طعمها طيب وريحها طيب مثل الذي لا يقرأ كالتمرة طعمها طيب ولا ريح لها مثل الفاجر الذي يقرأ القرآن كمثل الريحانة ريحها طيب وطعمها مر مثل الفاجر الذي لا يقرأ القرآن كمثل الحنظلة طعمها مر ولا ريح لها
   صحيح البخاري5427أنس بن مالكيقرأ القرآن كمثل الأترجة ريحها طيب وطعمها طيب مثل المؤمن الذي لا يقرأ القرآن كمثل التمرة لا ريح لها وطعمها حلو مثل المنافق الذي يقرأ القرآن مثل الريحانة ريحها طيب وطعمها مر مثل المنافق الذي لا يقرأ القرآن كمثل الحنظلة ليس لها ريح وطعمها مر
   صحيح البخاري5020أنس بن مالكيقرأ القرآن كالأترجة طعمها طيب وريحها طيب الذي لا يقرأ القرآن كالتمرة طعمها طيب ولا ريح لها مثل الفاجر الذي يقرأ القرآن كمثل الريحانة ريحها طيب وطعمها مر مثل الفاجر الذي لا يقرأ القرآن كمثل الحنظلة طعمها مر ولا ريح لها
   صحيح البخاري5059أنس بن مالكيقرأ القرآن ويعمل به كالأترجة طعمها طيب وريحها طيب المؤمن الذي لا يقرأ القرآن ويعمل به كالتمرة طعمها طيب ولا ريح لها مثل المنافق الذي يقرأ القرآن كالريحانة ريحها طيب وطعمها مر مثل المنافق الذي لا يقرأ القرآن كالحنظلة طعمها مر وريحها مر
   صحيح مسلم1860أنس بن مالكمثل المؤمن الذي يقرأ القرآن مثل الأترجة ريحها طيب وطعمها طيب مثل المؤمن الذي لا يقرأ القرآن مثل التمرة لا ريح لها وطعمها حلو مثل المنافق الذي يقرأ القرآن مثل الريحانة ريحها طيب وطعمها مر مثل المنافق الذي لا يقرأ القرآن كمثل الحنظلة ليس لها ريح وط
   جامع الترمذي2865أنس بن مالكمثل المؤمن الذي يقرأ القرآن كمثل الأترجة ريحها طيب وطعمها طيب مثل المؤمن الذي لا يقرأ القرآن كمثل التمرة لا ريح لها وطعمها حلو مثل المنافق الذي يقرأ القرآن كمثل الريحانة ريحها طيب وطعمها مر مثل المنافق الذي لا يقرأ القرآن كمثل الحنظلة ريحها مر وط
   سنن أبي داود4829أنس بن مالكمثل المؤمن الذي يقرأ القرآن مثل الأترجة ريحها طيب وطعمها طيب مثل المؤمن الذي لا يقرأ القرآن كمثل التمرة طعمها طيب ولا ريح لها مثل الفاجر الذي يقرأ القرآن كمثل الريحانة ريحها طيب وطعمها مر مثل الفاجر الذي لا يقرأ القرآن كمثل الحنظلة طعمها مر ولا ر
   سنن النسائى الصغرى5041أنس بن مالكمثل المؤمن الذي يقرأ القرآن مثل الأترجة طعمها طيب وريحها طيب مثل المؤمن الذي لا يقرأ القرآن كمثل التمرة طعمها طيب ولا ريح لها مثل المنافق الذي يقرأ القرآن كمثل الريحانة ريحها طيب وطعمها مر مثل المنافق الذي لا يقرأ القرآن كمثل الحنظلة طعمها مر ولا
   سنن ابن ماجه214أنس بن مالكمثل المؤمن الذي يقرأ القرآن كمثل الأترجة طعمها طيب وريحها طيب مثل المؤمن الذي لا يقرأ القرآن كمثل التمرة طعمها طيب ولا ريح لها مثل المنافق الذي يقرأ القرآن كمثل الريحانة ريحها طيب وطعمها مر مثل المنافق الذي لا يقرأ القرآن كمثل الحنظلة طعمها مر ول

صحیح بخاری کی حدیث نمبر 5020 کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 5020  
حدیث حاشیہ:
اس حدیث سے باب کا مطلب یوں نکلا کہ اس میں قاری کی فضیلت مذکور ہے اور یہ فضیلت قرآن ہی کی وجہ سے ہے تو اس قرآن کی فضیلت ثابت ہوئی۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 5020   

  الشيخ محمد حسين ميمن حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري 5020  
صحیح بخاری کی حدیث نمبر: 5020 کا باب: «بَابُ فَضْلِ الْقُرْآنِ عَلَى سَائِرِ الْكَلاَمِ:»
باب اور حدیث میں مناسبت:
مجتہد مطلق امام بخاری رحمہ اللہ نے ترجمتہ الباب میں قرآن مجید کی فضیلت پر اشارہ فرمایا ہے کہ تحت الباب پوری حدیث میں کہیں بھی قرآن مجید کی فضیلت پر واضح طور پر کوئی الفاظ نہیں ہیں۔

حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ:
«مناسبة الحديث الثاني من جهة ثبوت فضل هذه الامة على غيرها من الأمم وثبوت الفضل لها ثبت من فضل كتابها الذى أمرت بالعمل به» [فتح الباري لابن حجر: 58/10]
ترجمۃ الباب سے اس حدیث کی مناسبت کچھ اس طرح سے ہے کہ اس امت (امت محمدیہ) کو تمام امتوں پر فضیلت جو ہے وہ فضیلت اس کتاب (قرآن) کی وجہ سے ہے جس پر انہیں عمل کا حکم دیا گیا ہے۔
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کے بیان کے مطابق ترجمۃ الباب اور حدیث میں مناسبت اس طرح ممکن ہے کہ امت محمدیہ کو فضیلت ہی اس قرآن کی وجہ سے عطا کی گئی ہے، لہٰذا اسی کتاب کی وجہ سے امت کو افضل قرار دیا گیا ہے تو وہ چیز جو افضلیت کا سبب ہے، تمام تر چیزوں سے افضل ہو گی۔

امام کرمانی رحمہ اللہ ترجمۃ الباب اور حدیث پر اعتراض کرتے ہوئے لکھتے ہیں:
«واما الحديث الثاني فلا دلالة على الترجمه فيه اصلاّ .» [شرح كرماني: 9،30/19]
جو حدیث عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے وہ ترجمہ الباب سے اصل مناسبت نہیں رکھتی۔
کرمانی صاحب کے اس اشکال کو دور کرتے ہوئے، محمد زکریا کاندھلوی رحمہ اللہ لکھتے ہیں:
«فضل القاري لقراءه القران وكذلك فضل هذه الامة على الامم انما هو بسبب القران .» [الابواب و التراجم لصحیح البخاری: 443/8]
قاری کی فضیلت (درحقیقت) قراءۃ قرآن کے ساتھ ہے اور اسی طرح امت کی فضیلت دیگر امتوں پر قرآن مجید کی وجہ سے ہے۔

لہٰذا حدیث اور باب میں مناسبت اس جہت سے ہے کہ اس امت کو فضیلت قرآن مجید کے سبب دی گئی ہے اور جب اس امت کو تمام امتوں پر فضیلت حاصل ہے تو بالاولیٰ اس امت کی کتاب کو بھی تمام کتابوں پر فضیلت ہو گی، یہیں سے ترجمہ الباب اور حدیث میں مناسبت ہو گی۔
   عون الباری فی مناسبات تراجم البخاری ، جلد دوئم، حدیث/صفحہ نمبر: 76   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:5020  
حدیث حاشیہ:

اس حدیث میں قرآن کی فضیلت بیان ہوئی ہے کیونکہ قرآن پڑھنے کے باعث قاری کو فضیلت حاصل ہوتی ہے۔
اس میں مومن قاری کو سنگترے سے تشبیہ دی گئی ہے کیونکہ یہ دیکھنے میں خوشنما اور کھانے میں خوش ذائقہ ہے یہ معدے کو قوی اور صاف کرتا ہے اور قوت ہضم کو تیز کرتا ہے۔
اس کا چھلکا کپڑوں میں رکھنے سے جراثیم دور ہو جاتے ہیں۔
یہ دوائی کے کام بھی آتا ہے ان خصوصیات کی بنا پر مناسب یہی تھا کہ اس کے ساتھ مومن قاری کو تشبیہ دی جائے ایک روایت میں ہے۔
یہ مثال اس مومن کی ہے جو قرآن کریم پڑھتا اور اس کے مطابق عمل کرتا ہے۔
(جامع الترمذي، فضائل القرآن، حدیث: 5059)

اس سے شریعت کی مراد واضح ہوتی ہے کہ مذکورہ فضیلت صرف تلاوت سے نہیں بلکہ تلاوت کے ساتھ ساتھ اس پر عمل کرنے سے حاصل ہوتی ہے۔
(فتح الباري: 85/9)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 5020   

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث5041  
´قرآن پڑھنے والے مومن اور منافق کی مثال۔`
ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس مومن کی مثال جو قرآن پڑھتا ہے سنترے کی سی ہے کہ اس کا مزہ بھی اچھا ہے اور بو بھی اچھی ہے، اور اس مومن کی مثال جو قرآن نہیں پڑھتا کھجور کے مانند ہے کہ اس کا مزہ اچھا ہے لیکن کوئی بو نہیں ہے، اور اس منافق کی مثال جو قرآن پڑھتا ہے ریحانہ (خوشبودار گھاس وغیرہ) کی سی ہے کہ اس کی بو اچھی ہے لیکن مزہ کڑوا ہے، اور اس منافق کی مثال جو قرآن نہیں پڑھتا تھوہڑ (اندرائن) ج [سنن نسائي/كتاب الإيمان وشرائعه/حدیث: 5041]
اردو حاشہ:
ان مثالوں میں ایمان کو اچھے ذائقے سے تشبیہ دی گئی ہے جوایمان کی طرح نظر آنے والی چیز نہیں اور قراءت قرآن ونماز کو خوشبو کے ساتھ کیو نکہ یہ دونوں ظاہر چیزں ہیں۔ محسوس ہوسکتی ہیں۔ معلوم ہوتا ہے اس روایت کو ذکرکرنے سےمقصود ایمان کی کمی بیشی بیان کرنا ہے کیونکہ سب کھجور وں یا نازنگیوں کی مٹھاس ایک سی نہیں ہوتی بلکہ فرق ہوتاہے۔ اسی طرح سب مومن ایمان میں برابر نہیں ہوتے۔ ان میں بھی فرق ہوتا ہے۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 5041   

  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 4829  
´کن لوگوں کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا چاہئے؟`
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایسے مومن کی مثال جو قرآن پڑھتا ہے اس نارنگی کی سی ہے جس کی بو بھی اچھی ہے اور جس کا ذائقہ بھی اچھا ہے اور ایسے مومن کی مثال جو قرآن نہیں پڑھتا اس کھجور کی طرح ہے جس کا ذائقہ اچھا ہوتا ہے لیکن اس میں بو نہیں ہوتی، اور فاجر کی مثال جو قرآن پڑھتا ہے، گلدستے کی طرح ہے جس کی بو عمدہ ہوتی ہے اور اس کا مزا کڑوا ہوتا ہے، اور فاجر کی مثال جو قرآن نہیں پڑھتا، ایلوے کے مانند ہے، جس کا ذائقہ کڑوا ہوتا ہے، اور اس میں کوئی بو بھی نہیں ہوتی، اور صالح دوست کی مثال مشک والے کی طرح ہے، کہ ا۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4829]
فوائد ومسائل:
1) صالح متقی اور صاحبِ عمل مومن کی صحبت حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
اس میں دین اور دُنیا دونوں کا فائدہ ہے۔

2) فاسق و فاجر لوگوں سے دور رہنا چاہیئے کہ ان کی صحبت میں خسارہ ہی خسارہ ہے۔

3) استاذ اور خطیب کو عمدہ مثالوں سے اپنی بات واضح کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4829   

  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث214  
´قرآن سیکھنے اور سکھانے والوں کے فضائل و مناقب۔`
ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قرآن پڑھنے والے مومن کی مثال سنترے کی سی ہے کہ اس کا مزہ بھی اچھا ہے اور بو بھی اچھی ہے، اور قرآن نہ پڑھنے والے مومن کی مثال کھجور کی سی ہے کہ اس کا مزہ اچھا ہے لیکن کوئی بو نہیں ہے، اور قرآن پڑھنے والے منافق کی مثال ریحانہ (خوشبودار گھاس وغیرہ) کی سی ہے کہ اس کی بو اچھی ہے لیکن مزہ کڑوا ہے، اور قرآن نہ پڑھنے والے منافق کی مثال تھوہڑ (اندرائن) جیسی ہے کہ اس کا مزہ کڑوا ہے، اور اس میں کوئی خوشبو بھی نہیں۔‏‏‏‏ [سنن ابن ماجه/(أبواب كتاب السنة)/حدیث: 214]
اردو حاشہ:
(1)
قرآن کی تلاوت اور اس پر عمل دونوں خوبیاں ہیں اور دونوں مطلوب ہیں۔
تلاوت ظاہری خوبی ہے جسے خوشبو سے تشبیہ دی گئی ہے اور عمل باطنی خوبی ہے کیونکہ اس میں ایمان، اخلاص، اللہ سے محبت، خشیت الہی اور تقویٰ جیسے باطنی اعمال بھی شامل ہیں، اس لیے اسے ذائقے سے تشبیہ دی گئی ہے۔
یہ بھی ممکن ہے کہ تلاوت کو خوشبو سے اس لیے تشبیہ دی گئی ہو کہ اسے ہر خاص و عام سن لیتا ہے جب کہ عمل کا اندازہ اسی کو ہوتا ہے جس کو واسطہ پڑے جس طرح ذائقے کا علم اسی کو ہوتا ہے جو پھل کو چکھے۔

(2)
الْأُتْرُجَّة :
(ترنجبین)
لیموں کے خاندان سے تعلق رکھنے والا ایک پھل ہے۔
اس کا رنگ بھی خوش کن ہوتا ہے اور ذائقہ بھی عمدہ ہوتا ہے۔

(3)
الرَّيْحَانَة:
اصل میں ہر اس پودے کو کہتے ہیں جس سے خوشبو آئے، عام طور پر یہ لفظ نازبو کے لیے مستعمل ہے لیکن دوسرے خوشبودار پودوں پر بھی اس کا اطلاق ہوتا ہے۔

(4)
منافق کا عقیدہ اور سیرت تلخ اور خراب ہوتی ہے مگر قراءت قرآن کی وجہ سے دوسروں کو فائدہ پہنچتا ہے اس لیے اس کی مثال ایسے پھول سے دی ہے جس کی خوشبو دور سے بھی محسوس ہے لیکن کھانے کے لائق ہرگز نہیں ہوتا۔
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 214   

  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 2865  
´قرآن پڑھنے والے اور قرآن نہ پڑھنے والے مومن کی مثال۔`
ابوموسیٰ اشعری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس مومن کی مثال جو قرآن پڑھتا ہے سنگترے کی سی ہے جس کی خوشبو بھی اچھی ہے اور ذائقہ و مزہ بھی اچھا ہے، اور اس مومن کی مثال جو قرآن نہیں پڑھتا اس کھجور کی سی ہے جس میں کوئی خوشبو نہیں ہے اور مزہ میٹھا ہے۔ اور اس منافق کی مثال جو قرآن پڑھتا ہے خوشبودار پودے کی ہے جس کی بو، مہک تو اچھی ہے مزہ کڑوا ہے۔ اور اس منافق کی مثال جو قرآن نہیں پڑھتا ہے اندرائن (حنظل) (ایک کڑوا پھل) کی طرح ہے جس کی بو بھی اچھی نہیں اور مزہ بھی اچھا نہیں ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الأمثال/حدیث: 2865]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اللہ کے کلام کی اثر انگیزی انسان کے ظاہر و باطن دونوں میں پائی جاتی ہے اور انسان چونکہ مختلف اوصاف کے حامل ہوتے ہیں اس لیے قرآن کریم کا پورا پورا تاثیری فائدہ صرف اس بندے کو حاصل ہوتا ہے جو مومن ہونے کے ساتھ حافظ قرآن اور اس پر عمل کرنے والا ہو،
ایسا مومن اللہ کے نزدیک خوش رنگ اور خوش ذائقہ پھل کی طرح مقبول ہے۔
اور کچھ بندے ایسے ہیں جن کا باطن قرآن سے مستفید ہوتا ہے لیکن ظاہر محروم رہتا ہے،
یہ وہ مومن بندہ ہے جو قاری قرآن نہیں ہے،
ایسا مومن اللہ کے نزدیک اس مزے دار پھل کی طرح ہے جس میں خوشبو نہیں ہوتی،
اور کچھ بندے ایسے ہیں جن کا ظاہر قرآن پڑھنے کے سبب اچھا ہے لیکن باطن تاریک ہے،
یہ قرآن پڑھنے والا منافق ہے،
یہ اللہ کے نزدیک اس خوشبودار پودے کی طرح ہے جس کی خوشبو تو اچھی ہے لیکن مزہ کڑوا ہے،
اور کچھ بندے ایسے ہیں جنہیں اس قرآن سے کچھ بھی فائدہ نہیں پہنچتا،
یہ قرآن نہ پڑھنے والا منافق ہے،
یہ اللہ کے نزدیک حنظلہ اندرائن(حنظل) کی طرح ہے جس میں نہ تو خوشبو ہے اور نہ ہی اس کا مزہ اچھا ہے،
بلکہ کڑوا ہے۔
   سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2865   

  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 1860  
حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس مومن کی مثال جو قرآن مجید کی تلاوت کرتا ہے نارنگی کی سی ہے اس کی خوشبوبھی عمدہ اور اس کا ذائقہ خوشگوار ہے اور وہ مومن جو قرآن مجید کی تلاوت نہیں کرتا، اس کی مثال کھجور کی سی ہے، اس کی خوشبو نہیں اور اس کا ذائقہ شیریں ہے، اور وہ منافق جو قرآن کی تلاوت کرتا ہے اس کی مثال ریحانہ کے پھول کی ہے۔ اس کی خوشبوعمدہ ہے اور ذائقہ کڑوا ہے اور اس منافق کی... (مکمل حدیث اس نمبر پر دیکھیں) [صحيح مسلم، حديث نمبر:1860]
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
ایمان ایک اعلیٰ اور عمدہ وصف ہے جو مستقل طور پر ایک کمال اور خوبی ہے،
اگر اس کے ساتھ قرآن مجید کا حق تلاوت ادا کیا جائے یعنی قرآن مجید کی تلاوت ادا کیا جائے یعنی قرآن مجید کی تلاوت کی پابندی کی جائے اور اس پر عمل کیا جائے جیسا بعض روایات میں عمل کی صراحت موجود ہے تو یہ نورٌ عَلٰی نور ہے۔
ایمان کے حسن و کمال میں اضافہ ہوجاتا ہے اور اس کو چار چاند لگ جاتے ہیں لیکن اگر قرآن مجید کا حق ادا نہ کیا جائے،
اس کی تلاوت نہ کی جائے یا اس پر عمل نہ کیا جائے تو اس کا حسن و کمال ماند پڑجاتا ہے۔
نفاق ایک بدخصلت ہے لیکن ظاہری طور پر اس میں خوبی ہے اور باطنی طور پر خباثت ہے اس لیے تلاوت قرآن پر سچا جھوٹا عمل بظاہر ایک خوبی ہے لیکن اگر منافق قرآن کی تلاوت نہ کرے اور اس پر کچھ نہ کچھ عمل بھی نہ کرے تو ظاہری خوبی بھی ماند پڑجاتی ہے اور اندر کا خبث نمایاں ہو جاتا ہے،
اس لیے بعض روایات میں(لَيْسَ لَهَا رِيْحٌ کی بجائے رِيْحُهاَ مُرٌّ)
ہے کہ اس کی کڑواہٹ سونگھی جا سکتی،
ہے اس کے تلخ ذائقہ کا اثر اس کی بو پر بھی پڑتا ہے۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 1860   

  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 5427  
5427. سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اس مومن کی مثال جو قرآن مجید پڑھتا ہے سنگترے کی طرح ہے جس کی خوشبو نہیں ہوتی لیکن پڑھتا کھجور جیسی ہے جس میں کوئی خوشبو نہیں ہوتی لیکن ذائقہ شیریں ہے اور منافق کی مثال جو قرآن پڑھتا ہے گل ببونہ کی طرح ہے جس کی خوشبو دلربا لیکن ذائقہ انتہائی کڑوا ہے۔ اور جو منافق قرآن بھی نہیں پڑھتا اسکی مثال اندرائن (تمے) جیسی ہے جس میں کوئی خوشبو نہیں ہوتی اور جس کا مزا بھی کڑوا ہوتا ہے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:5427]
حدیث حاشیہ:
اس حدیث سے حضرت امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے یہ نکالا کہ مزیدار اور خوشبو دار کھانا کھانا درست ہے کیونکہ مومن کی مثل آپ نے اس سے دی۔
حدیث سے یہ بھی نکلا کہ اگر حلال طور سے اللہ تعالیٰ مزیدار کھانا عنایت فرمائے تو اسے خوشی سے کھائے، حق تعالیٰ کا شکر بجا لائے اور مزیدار کھانے کھانا زہد اور درویشی کے خلاف نہیں ہے اور جو بعض جاہل فقیر مزیدار کھانے کوپانی یا نمک ملا کر بدمزہ کر کے کھاتے ہیں یہ اچھا نہیں ہے۔
بعض بزرگوں نے کہا ہے کہ خوش ذائقہ کھانے پر خوش ہونا چاہیئے۔
اسے بد ذائقہ بنانا حماقت اور نادانی ہے۔
ایسے جاہل فقیر شریعت الٰہی کو الٹ پلٹ کرنے والے حلال و حرام کی نہ پرواہ کرنے والے در حقیقت دشمنان اسلام ہوتے ہیں۔
أعاذنا من شرورھم آمین۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 5427   

  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 7560  
7560. سیدنا ابو موسیٰ اشعری ؓ سے روایت ہے وہ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: مومن کی مثال جو قرآن پڑھتا ہے اترنج کی طرح ہے جس کا ذائقہ بھی اچھا اور خوشبو بھی عمدہ ہے۔ اور جو قرآن نہیں پڑھتا اس کی مثال کھجور جیسی ہے کہ اس کا ذائقہ تو اچھا ہے لیکن اس کی خوشبو نہیں ہوتی۔ اور فاجر کی مثال جو قرآن پڑھتا ہے گل ببونہ کی طرح ہے جس کی خوشبو اچھی ہے لیکن اس کا ذائقہ کڑوا ہے اور وہ فاجر جو قرآن نہیں پڑھتا اس کی مثال اندرائن (تمے) کی سی ہے کہ اس کا مزہ بھی کڑوا ہے اور اس میں کوئی خوشبو بھی نہیں ہوتی۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:7560]
حدیث حاشیہ:
قرآن شریف اپنی جگہ پراللہ کا کلام غیرمخلوق اوربہتر ہے مگر اس کے پڑھنے والوں کےعمل واخلاق کی بنا پر وہ ریحان اور اندرائن کے پھلوں کی طرح ہو جاتا ہے۔
مومن مخلص کے قرآن شریف پڑھنے کا فعل خوشبودار ریمان کی طرح ہے اور منافق کے قرآن شریف پڑھنے کا فعل اندرائن کے پھل کی طرح ہے۔
پس قرآن شریف اللہ کا کلام غیرمخلوق اورمومن ومنافق کا تلاوت کرنا ان کافعل ہے جو فعل ہونے کےطور پرمخلوق ہے۔
ایسا ہی خارجیوں کےقرآن شریف پڑھنے کا حل ہے جوحدیث ذیل میں بیان ہو رہا ہے۔
ان کا یہ فعل مخلوق ہے۔
کتاب خلق افعال العباد کا یہی خلاصہ ہے کہ بندوں کے افعال سب مخلوق ہیں۔
جن کا خالق اللہ تبارک وتعالیٰ ہے۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 7560   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:5059  
5059. سیدنا ابوموسیٰ اشعری ؓ سے روایت ہے وہ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: اس مومن کی مثال جو قرآن پڑھتا اور اس پر عمل بھی کرتا ہے سنگترے کی طرح ہے جس کا مزہ بھی لذیذ اور خوشبو بھی اچھی ہے۔ اور وہ مومن جو قرآن نہیں پڑھتا مگر اس کی تعلیمات پر عمل کرتا ہے اس کی مثال کھجور کی سی ہے جس کا ذائقہ تو اچھا ہے اس کی مثال کجھور کی سی ہے جس کا ذائقہ تو اچھا ہے لیکن اس کی خوشبو نہں ہوتی۔ اور اس منافق کی مثال جو قرآن پڑھتا ہے گل ببونہ کی ہے جس کی خوشبو تو اچھی ہوتی ہے لیکن ذائقہ کڑوا ہوتا ہے اور اس منافق کی مثال جو قرآن بھی نہیں پڑھتا اندرائن کی طرح ہے جس کا ذائقہ کڑوا ہوتا ہے اور اس کی بو بھی خراب ہوتی ہے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:5059]
حدیث حاشیہ:

اس حدیث میں قرآن کریم کو ریا کاری کے طور پر پڑھنے والوں کی مذمت بیان کی گئی ہے اور انھیں منافق قرار دیا گیا ہے۔

اس حدیث میں بیان کردہ تشبیہ و تمثیل دراصل موصوف کے وصف کی ہے جو خالص معقول معنی پر مشتمل ہے۔
یہ تشبیہ اس کی پوشیدگی کو ظاہر کرتی ہے۔
یعنی انسان کے ظاہر و باطن میں کلام اللہ کی تاثیر کار فرما ہے۔
اس میں لوگ مختلف ہیں بعض میں یہ تاثیر پوری ہوتی ہےاور وہ اس سے پوری طرح متاثر ہوتے ہیں اور وہ مومن قاری ہے بعض میں یہ تاثیر بالکل نہیں ہوتی وہ حقیقی منافق ہیں۔
بعض کا ظاہر تو متاثر ہوتا ہے لیکن باطن متاثر نہیں ہوتا وہ ریا کار لوگ ہوتے ہیں۔
اور بعض کا صرف باطن متاثر ہوتا ہے اور ظاہر پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوتا وہ مومن ہیں جو قرآن کریم کی تلاوت نہیں کرتے۔
بہر حال اس حدیث میں قرآن کریم کو ریا کاری کے طور پر استعمال کرنے والوں کا ذکر ہے جسے امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے ثابت کیا ہے. واللہ اعلم۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 5059   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:5427  
5427. سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اس مومن کی مثال جو قرآن مجید پڑھتا ہے سنگترے کی طرح ہے جس کی خوشبو نہیں ہوتی لیکن پڑھتا کھجور جیسی ہے جس میں کوئی خوشبو نہیں ہوتی لیکن ذائقہ شیریں ہے اور منافق کی مثال جو قرآن پڑھتا ہے گل ببونہ کی طرح ہے جس کی خوشبو دلربا لیکن ذائقہ انتہائی کڑوا ہے۔ اور جو منافق قرآن بھی نہیں پڑھتا اسکی مثال اندرائن (تمے) جیسی ہے جس میں کوئی خوشبو نہیں ہوتی اور جس کا مزا بھی کڑوا ہوتا ہے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:5427]
حدیث حاشیہ:
(1)
امام بخاری رحمہ اللہ نے اس حدیث سے ثابت کیا ہے کہ مزیدار اور خوشبودار کھانا تناول کرنا جائز ہے کیونکہ آپ نے مومن کی مثال سنگترے سے دی ہے جو مزیدار اور خوشبودار ہوتا ہے۔
اس سے یہ بھی ثابت ہوا کہ اگر اللہ تعالیٰ حلال طور پر مزیدار کھانا عنایت فرمائے تو اسے خوشی خوشی کھانا چاہیے اور اس پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے۔
(2)
مزیدار کھانا زہد و تقویٰ کے خلاف نہیں ہے اور جو جاہل لوگ مزیدار لوگ کھانے کو پانی یا نمک سے بدمزہ کر کے کھاتے ہیں یہ ان کی حماقت اور نادانی ہے، نیز اس حدیث میں تلخ طعام کی کراہت کی طرف اشارہ ہے۔
واللہ أعلم۔
بعض اسلاف سے مزیدار کھانوں کی کراہت منقول ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمیشہ کے لیے ایسی عادت اختیار نہ کی جائے، کہیں ایسا نہ ہو کہ کسی وقت صبر کا دامن ہاتھ سے چھوٹ جائے اور وہ گمراہی میں جا پڑے۔
(فتح الباري: 687/9)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 5427   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:7560  
7560. سیدنا ابو موسیٰ اشعری ؓ سے روایت ہے وہ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: مومن کی مثال جو قرآن پڑھتا ہے اترنج کی طرح ہے جس کا ذائقہ بھی اچھا اور خوشبو بھی عمدہ ہے۔ اور جو قرآن نہیں پڑھتا اس کی مثال کھجور جیسی ہے کہ اس کا ذائقہ تو اچھا ہے لیکن اس کی خوشبو نہیں ہوتی۔ اور فاجر کی مثال جو قرآن پڑھتا ہے گل ببونہ کی طرح ہے جس کی خوشبو اچھی ہے لیکن اس کا ذائقہ کڑوا ہے اور وہ فاجر جو قرآن نہیں پڑھتا اس کی مثال اندرائن (تمے) کی سی ہے کہ اس کا مزہ بھی کڑوا ہے اور اس میں کوئی خوشبو بھی نہیں ہوتی۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:7560]
حدیث حاشیہ:
اس حدیث سے مقصود یہ ہے کہ قرآن اور تلاوت میں فرق واضح کیا جائے اور یہ بتایا جائے کہ قرآن اللہ تعالیٰ کا کلام ہے اور تلاوت بندے کا فعل ہے یہی وجہ ہے کہ بندے کے فعل کی وجہ سے تلاوت، تلاوت میں فرق ہے۔
ایک عامل مومن کا تلاوت کرنا سنگترے کی طرح ہے جو بے شمار فوائد کا حامل ہے اور بد کردار کی تلاوت سے ماحول معطر نہیں ہوتا اور اس میں کوئی فرق نہیں پڑتا۔
اس بنا پر قرآن اللہ تعالیٰ کا کلام غیر مخلوق اور مومن و منافق کا تلاوت کرنا ان کا ذاتی فعل ہے اور فعل ہونے کے اعتبار سے وہ اللہ تعالیٰ کے پیدا کیے ہوئے ہیں بہر حال بندوں کے افعال سب مخلوق ہیں جن کا خالق اللہ تعالیٰ ہے۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 7560   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.