ہم سے عمر بن حفص نے بیان کیا، کہا مجھ سے میرے والد نے بیان کیا، کہا ہم سے اعمش نے بیان کیا، ان سے عمرو بن مرہ نے بیان کیا، ان سے سعید بن جبیر نے اور ان سے ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ ابولہب نے کہا تھا کہ تو تباہ ہو۔ کیا تو نے ہمیں اسی لیے جمع کیا تھا؟ اس پر یہ آیت «تبت يدا أبي لهب» نازل ہوئی۔
Narrated Ibn `Abbas: Abu Lahab said, "May you perish! Is it' for this that you have gathered us?" So there was revealed:-- 'Parish the hands of Abu Lahab'.
USC-MSA web (English) Reference: Volume 6, Book 60, Number 497
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:4973
حدیث حاشیہ: 1۔ ابولہب کے متعلق اللہ تعالیٰ کا ارشاد: ”ابولہب کے دونوں ہاتھ ٹوٹ جائیں۔ “ اس سے مراد یہ نہیں کہ جسمانی لحاظ سے اس کی تباہی مقصود ہے بلکہ یہ بد دعا ئیہ کلما ت ہیں جو ناراضی اور خفگی کے موقع پر بولے جاتے ہیں۔ 2۔ ابولہب کنیت ہونے کی دنیا میں مناسبت یہ تھی کہ اس کا رنگ انار کے دانوں کی طرح سرخ تھا اور آخرت میں مناسبت یہ ہوگی کہ اسے شعلوں والی آگ میں پھینکا جائے گا جیسا کہ عنوان میں ذکر کردہ آیت میں صراحت ہے۔
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 4973