صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
کتاب صحيح البخاري تفصیلات

صحيح البخاري
کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں
The Book of Commentary
10. بَابُ قَوْلِهِ: {إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالأَنْصَابُ وَالأَزْلاَمُ رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ} :
10. باب: آیت کی تفسیر ”شراب اور جوا اور بت اور پانسے یہ سب گندی چیزیں ہیں بلکہ یہ شیطانی کام ہیں“۔
(10) Chapter. Allah’s Statement: “Intoxicants (all kinds of alcoholic drinks), gambling, Al-Ansab and Al-Azlam (arrows for seeking luck or a decision) are an abomination of Satan’s handiwork..." (V.5:90)
حدیث نمبر: 4617
Save to word مکررات اعراب English
(موقوف) حدثنا يعقوب بن إبراهيم، حدثنا ابن علية، حدثنا عبد العزيز بن صهيب، قال: قال انس بن مالك رضي الله عنه:" ما كان لنا خمر غير فضيخكم، هذا الذي تسمونه الفضيخ، فإني لقائم اسقي ابا طلحة، وفلانا، وفلانا، إذ جاء رجل، فقال: وهل بلغكم الخبر؟ فقالوا: وما ذاك؟ قال: حرمت الخمر، قالوا: اهرق هذه القلال يا انس، قال: فما سالوا عنها ولا راجعوها بعد خبر الرجل".(موقوف) حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ صُهَيْبٍ، قَالَ: قَالَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ:" مَا كَانَ لَنَا خَمْرٌ غَيْرُ فَضِيخِكُمْ، هَذَا الَّذِي تُسَمُّونَهُ الْفَضِيخَ، فَإِنِّي لَقَائِمٌ أَسْقِي أَبَا طَلْحَةَ، وَفُلَانًا، وَفُلَانًا، إِذْ جَاءَ رَجُلٌ، فَقَالَ: وَهَلْ بَلَغَكُمُ الْخَبَرُ؟ فَقَالُوا: وَمَا ذَاكَ؟ قَالَ: حُرِّمَتِ الْخَمْرُ، قَالُوا: أَهْرِقْ هَذِهِ الْقِلَالَ يَا أَنَسُ، قَالَ: فَمَا سَأَلُوا عَنْهَا وَلَا رَاجَعُوهَا بَعْدَ خَبَرِ الرَّجُلِ".
ہم سے یعقوب بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا ہم سے ابن علیہ نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالعزیز بن صہیب نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا ہم لوگ تمہاری «فضيخ» (کھجور سے بنائی ہوئی شراب) کے سوا اور کوئی شراب استعمال نہیں کرتے تھے، یہی جس کا نام تم نے «فضيخ» رکھ رکھا ہے۔ میں کھڑا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کو پلا رہا تھا اور فلاں اور فلاں کو، کہ ایک صاحب آئے اور کہا: تمہیں کچھ خبر بھی ہے؟ لوگوں نے پوچھا کیا بات ہے؟ انہوں نے بتایا کہ شراب حرام قرار دی جا چکی ہے۔ فوراً ہی ان لوگوں نے کہا: انس رضی اللہ عنہ اب ان شراب کے مٹکوں کو بہا دو۔ انہوں نے بیان کیا کہ ان کی اطلاع کے بعد ان لوگوں نے اس میں سے ایک قطرہ بھی نہ مانگا اور نہ پھر اس کا استعمال کیا۔

تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

Narrated Anas bin Malik: We had no alcoholic drink except that which was produced from dates and which you call Fadikh. While I was standing offering drinks to Abu Talh and so-and-so and so-and-so, a man cam and said, "Has the news reached you? They said, "What is that?" He said. "Alcoholic drinks have been prohibited. They said, "Spill (the contents of these pots, O Anas! "Then they neither asked about it (alcoholic drinks) nor returned it after the news from that man.
USC-MSA web (English) Reference: Volume 6, Book 60, Number 141


حكم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

صحیح بخاری کی حدیث نمبر 4617 کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 4617  
حدیث حاشیہ:
صحابہ کرام ؓ کی یہ اطاعت شعاری اور خدا ترسی تھی کہ حکم خدا سنتے ہی ہمیشہ کے لیے تائب ہوگئے۔
یہی حکومت الٰہی ہے جس کا اثر دلوں پر ہوتا ہے۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 4617   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:4617  
حدیث حاشیہ:

اس حدیث سے صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین کی وفاداری اور اطاعت شعاری کا پتہ چلتا ہے کہ حکم الٰہی سنتے ہی تائب ہو گئے شراب نوشی جن کی گھٹی میں رچی بسی تھی یہ حکم امتناعی سننے کے بعد ایک قطرہ بھی حلق میں گرانا گوارا نہ کیا۔

شراب نوشی کی وعید کے متعلق متعدد احادیث مروی ہیں۔
چند ایک حسب ذیل ہیں۔
۔
''جس شخص نے شراب پی اور وہ اسی پر ہمیشگی کرتے ہوئے توبہ کیے بغیر مر گیا تو وہ اسے آخرت میں نہیں پیے گا۔
" (صحیح مسلم، الأشربة، حدیث: 5218۔
(2003)
۔
"جو شخص نشہ آور چیز پیے گا تو یہ بات اللہ تعالیٰ کے ذمے ہے کہ وہ اسے طینۃ الخبال پلائے۔
" صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین نے عرض کی:
اللہ کے رسول اللہ ﷺ!طینہ الخبال کیا چیز ہے؟ آپ نے فرمایا:
"اہل جہنم کا پسینا یا ان کے زخموں سے سے بہنے والی پیپ۔
" (صحیح مسلم، الأشربة، حدیث: 5217۔
(2002)
۔
"تین قسم کے لوگوں پر جنت حرام ہے:
ہمیشہ شراب پینے والا والدین کا نا فرمان اور دیوث جو اپنے اہل خانہ میں خباثت برقرار رکھنے والا ہو۔
" (مسند أحمد: 69/2)
۔
"شراب نوشی کرنے والا اگر اسی حالت میں مر جائے تو وہ اللہ تعالیٰ سے بت کی پوجا کرنے والے کی طرح ملاقات کرے گا۔
" (مسند أحمد: 272/1۔
والصحیحة للألباني، حدیث: 677)


بہر حال شراب کو بطور دوا بھی استعمال نہیں کیا جا سکتا کیونکہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے۔
"یہ دوانہیں بلکہ بیماری ہے۔
" (صحیح مسلم، الأشربة، حدیث: 5141۔
(1984)
اور نہ اسے سرکے میں بدلنے کی اجازت ہے۔
(جامع الترمذي، البیوع، حدیث: 1294)
اگر کوئی قوم شراب نوشی پر اصرار کرے تو ان سے لڑائی کرنے کا حکم ہے۔
(سنن أبي داود، الأشربة، حدیث: 3683)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 4617   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.