ہم سے احمد نے بیان کیا جو صالح کے بیٹے ہیں، کہا ہم سے عنبسہ ابن خالد نے بیان کیا، ان سے یونس بن یزید نے بیان کیا اور ان سے ابن شہاب نے بیان کیا کہ پھر میں نے حصین بن محمد انصاری سے جو بنی سالم کے شریف لوگوں میں سے تھے، محمود بن ربیع کی حدیث کے متعلق پوچھا جس کی روایت انہوں نے عتبان بن مالک رضی اللہ عنہ سے کی تھی تو انہوں نے بھی اس کی تصدیق کی۔
Narrated Ibn Shihab: I asked Al-Husain bin Muhammad who was one of the sons of Salim and one of the nobles amongst them, about the narration of Mahmud bin Ar-Rabi 'from `Itban bin Malik, and he confirmed it.
USC-MSA web (English) Reference: Volume 5, Book 59, Number 347
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 4010
حدیث حاشیہ: پوری حدیث کتاب الصلوۃ میں گزر چکی ہے۔ یہاں اس کا ایک ٹکڑا امام بخاری ؒ اس لیے لائے کہ عتبان بن مالک ؓ کا بدری ہونا ثابت ہو۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 4010
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:4010
حدیث حاشیہ: 1۔ مذکورہ حدیث کتاب التہجد میں نمبر1186۔ کے تحت مفصل طور پر گزر چکی ہے۔ اس مقام پر صرف یہ بتانا مقصود ہے کہ حضرت عتبان بن مالک ؓ بدری صحابی ہیں انھوں نے غزوہ بدر میں شرکت کی تھی۔ 2۔ حضرت محمود بن ربیع ؓ وہ انصاری صحابی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ان کے منہ پر پانی کی کلی ڈالی تھی جبکہ ان کی عمر اس وقت پانچ سال تھی۔ 3۔ حضرت عتبان ؓ حضرت امیر معاویہ ؓ کے عہد حکومت میں فوت ہوئے۔ واللہ اعلم۔
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 4010