2. بَابُ ذِكْرُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ يُقْتَلُ بِبَدْرٍ:
2. باب: بدر کی لڑائی میں فلاں فلاں مارے جائیں گے، اس کے متعلق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشین گوئی کا بیان۔
(2) Chapter. The Prophet’s prediction about whom he thought would be killed at Badr.
Narrated `Abdullah bin Mas`ud: From Sa`d bin Mu`adh: Sa`d bin Mu`adh was an intimate friend of Umaiya bin Khalaf and whenever Umaiya passed through Medina, he used to stay with Sa`d, and whenever Sa`d went to Mecca, he used to stay with Umaiya. When Allah's Apostle arrived at Medina, Sa`d went to perform `Umra and stayed at Umaiya's home in Mecca. He said to Umaiya, "Tell me of a time when (the Mosque) is empty so that I may be able to perform Tawaf around the Ka`ba." So Umaiya went with him about midday. Abu Jahl met them and said, "O Abu Safwan! Who is this man accompanying you?" He said, "He is Sa`d." Abu Jahl addressed Sa`d saying, "I see you wandering about safely in Mecca inspite of the fact that you have given shelter to the people who have changed their religion (i.e. became Muslims) and have claimed that you will help them and support them. By Allah, if you were not in the company of Abu Safwan, you would not be able to go your family safely." Sa`d, raising his voice, said to him, "By Allah, if you should stop me from doing this (i.e. performing Tawaf) I would certainly prevent you from something which is more valuable for you, that is, your passage through Medina." On this, Umaiya said to him, "O Sa`d do not raise your voice before Abu-l-Hakam, the chief of the people of the Valley (of Mecca)." Sa`d said, "O Umaiya, stop that! By Allah, I have heard Allah's Apostle predicting that the Muslim will kill you." Umaiya asked, "In Mecca?" Sa`d said, "I do not know." Umaiya was greatly scared by that news. When Umaiya returned to his family, he said to his wife, "O Um Safwan! Don't you know what Sa`d told me? "She said, "What has he told you?" He replied, "He claims that Muhammad has informed them (i.e. companions that they will kill me. I asked him, 'In Mecca?' He replied, 'I do not know." Then Umaiya added, "By Allah, I will never go out of Mecca." But when the day of (the Ghazwa of) Badr came, Abu Jahl called the people to war, saying, "Go and protect your caravan." But Umaiya disliked to go out (of Mecca). Abu Jahl came to him and said, "O Abu Safwan! If the people see you staying behind though you are the chief of the people of the Valley, then they will remain behind with you." Abu Jahl kept on urging him to go until he (i.e. Umaiya) said, "As you have forced me to change my mind, by Allah, I will buy the best camel in Mecca. Then Umaiya said (to his wife). "O Um Safwan, prepare what I need (for the journey)." She said to him, "O Abu Safwan! Have you forgotten what your Yathribi brother told you?" He said, "No, but I do not want to go with them but for a short distance." So when Umaiya went out, he used to tie his camel wherever he camped. He kept on doing that till Allah caused him to be killed at Badr.
USC-MSA web (English) Reference: Volume 5, Book 59, Number 286
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 3632
3632. حضرت عبد اللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا کہ حضرت سعد بن معاذ ؓ عمرہ کرنے کے لیے مکہ مکرمہ گئے تو ابوصفوان امیہ بن خلف کے پاس ٹھہرے۔ اور امیہ جب شام جاتا اور مدینہ طیبہ سے گزرتا تو حضرت سعد ؓ کے پاس ٹھہراکرتا تھا۔ امیہ نے حضرت سعد ؓ سے کہا: کچھ انتظار کرو حتی کہ جب دوپہر ہو گی اور لوگ غافل ہو جائیں گے تو چلیں اور بیت اللہ کا طواف کر لیں۔ جس وقت حضرت سعد ؓ طواف کر رہے تھے ادھر سے اچانک ابو جہل آگیا۔ اس نے آتے ہی کہا: کعبہ کا طواف کرنے والا یہ شخص کون ہے؟حضرت سعد ؓ نے کہا: میں سعد ہوں۔ ابو جہل بولا: تو کعبہ کا طواف امن وامان سے کر رہا ہے۔ حالانکہ تم لوگوں نے محمد اور اس کے ساتھیوں کو جگہ دی ہے؟ حضرت سعد ؓ نے کہا: ہاں، اس میں کیا شک ہے، چنانچہ وہ دونوں جھگڑپڑے۔ امیہ نے حضرت سعد ؓ سے کہا: ابو حکم پرآواز بلند۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [صحيح بخاري، حديث نمبر:3632]
حدیث حاشیہ:
یہ پیش گوئی پوری ہوئی۔
امیہ جنگ بدر میں جانانہیں چاہتا تھامگر ابوجہل زبردستی پکڑکرلے گیا۔
آخرمسلمانوں کے ہاتھوں ماراگیا علامات بنوت میں اس پیش گوئی کوبھی اہم مقام حاصل ہے۔
پیش گوئی کی صداقت ظاہر ہوکر رہی، حدیث کے لفظ ''إنه قاتلك'' میں ضمیر کا مرجع ابوجہل ہے کہ وہ تجھ کو قتل کرائے گا۔
بعض مترجم حضرات نے ''إنه'' کی ضمیر کا مرجع رسول کریم ﷺ کو قراردیا ہے لیکن روایت کے سیاق وسباق اور مقام ومحل کے لحاظ سے ہمارا ترجمہ بھی صحیح ہے۔
واللہ أعلم۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 3632
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:3632
3632. حضرت عبد اللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا کہ حضرت سعد بن معاذ ؓ عمرہ کرنے کے لیے مکہ مکرمہ گئے تو ابوصفوان امیہ بن خلف کے پاس ٹھہرے۔ اور امیہ جب شام جاتا اور مدینہ طیبہ سے گزرتا تو حضرت سعد ؓ کے پاس ٹھہراکرتا تھا۔ امیہ نے حضرت سعد ؓ سے کہا: کچھ انتظار کرو حتی کہ جب دوپہر ہو گی اور لوگ غافل ہو جائیں گے تو چلیں اور بیت اللہ کا طواف کر لیں۔ جس وقت حضرت سعد ؓ طواف کر رہے تھے ادھر سے اچانک ابو جہل آگیا۔ اس نے آتے ہی کہا: کعبہ کا طواف کرنے والا یہ شخص کون ہے؟حضرت سعد ؓ نے کہا: میں سعد ہوں۔ ابو جہل بولا: تو کعبہ کا طواف امن وامان سے کر رہا ہے۔ حالانکہ تم لوگوں نے محمد اور اس کے ساتھیوں کو جگہ دی ہے؟ حضرت سعد ؓ نے کہا: ہاں، اس میں کیا شک ہے، چنانچہ وہ دونوں جھگڑپڑے۔ امیہ نے حضرت سعد ؓ سے کہا: ابو حکم پرآواز بلند۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [صحيح بخاري، حديث نمبر:3632]
حدیث حاشیہ:
1۔
اُمیہ بن خلف ایک لحیم وجسیم اور اہل مکہ کا سردار تھا جبکہ حضرت سعد بن معاذ ؓ انصار کے سرادر تھے۔
ان دونوں سرداروں کے درمیان دورجاہلیت سے بھائی چارہ چلا آرہاتھا۔
جب امیہ تجارت کے لیے شام کی طرف جاتا تو مدینے میں ان کے پاس ٹھہرتا اور جب حضرت سعد ؓ مکہ تشریف لے جاتے تو اس کے پاس قیام کرتے۔
2۔
یہ حدیث نبوت کی دلیل ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے امیہ کو قتل کی خبر دی تو وہ بدر میں موت کے گھاٹ اتاردیاگیا۔
اس کے علاوہ رسول اللہ ﷺ نے قریش کے سرداروں کے خلاف بددعا بھی کی تھی جن میں امیہ بھی شامل تھا۔
حضرت ابن مسعود ؓ کہتے ہیں کہ میں نے ان تمام لوگوں کو میدان بدر میں مرے ہوئے دیکھاکہ انھیں گھسیٹ کر ایک اندھے کنویں میں پھینکا جارہا تھا۔
امیہ چونکہ بھاری بھرکم تھا جب اسے گھسیٹنے لگے تو اس کا جسم ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا۔
چنانچہ اسے وہیں رہنے دیاگیا۔
(صحیح البخاري، الجزیة، حدیث: 3185)
3۔
حضرت سعد بن معاذ ؓ کو غزوہ خندق میں رگ اکحل پر تیر لگا جو جان لیوا ثابت ہوا۔
اس کی تفصیل بھی احادیث میں موجود ہے۔
4۔
جب حضرت سعد نے امیہ کو خبر دی کہ رسول اللہ ﷺ اسے قتل کریں گے تو اس نے پوچھا:
کیا مکہ میں قتل کریں گے؟حضرت سعد نے فرمایا:
مجھے اس بات کا علم نہیں ہے کہ وہ کہاں قتل کریں گے۔
(صحیح البخاري، المغازي، حدیث: 3950)
اس بنا پر امیہ مکہ سے نہیں نکلتا تھا۔
جب کفار قریش بدر کی طرف نکلتے تو اس نے پختہ ارادہ کرلیا تھا کہ وہ کفار کے ساتھ مکہ سے باہر نہیں جائے گا۔
عقبہ بن ابی معیط نے اسے طعنہ دیاکہ سردارتو عورتوں کی طرح گھرمیں بیٹھ گیا ہے،پھر وہ بادل نخواستہ ان کے ساتھ جانے پر آمادہ ہوا۔
(فتح الباري: 355/7)
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 3632