صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
کتاب صحيح البخاري تفصیلات

صحيح البخاري
کتاب: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کی فضیلت
The Virtues and Merits of The Companions of The Prophet
22. بَابُ مَنَاقِبُ الْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا:
22. باب: حسن اور حسین رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(22) Chapter. The merits of Al- Hasan and Al-Husain.
حدیث نمبر: 3752
Save to word مکررات اعراب English
(مرفوع) حدثني إبراهيم بن موسى، اخبرنا هشام بن يوسف، عن معمر، عن الزهري، عن انس، وقال عبد الرزاق: اخبرنا معمر، عن الزهري، اخبرني انس، قال:" لم يكن احد اشبه بالنبي صلى الله عليه وسلم من الحسن بن علي".(مرفوع) حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى، أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَنَسٍ، وَقَالَ عَبْدُ الرَّزَّاقِ: أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، أَخْبَرَنِي أَنَسٌ، قَالَ:" لَمْ يَكُنْ أَحَدٌ أَشْبَهَ بِالنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ".
مجھ سے ابراہیم بن موسیٰ نے بیان کیا، کہا ہم کو ہشام بن یوسف نے خبر دی، انہیں معمر نے، انہیں زہری نے اور انہیں انس رضی اللہ عنہ نے، اور عبدالرزاق نے بیان کیا کہ ہمیں معمر نے خبر دی، انہیں زہری نے اور ان سے انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ حسن بن علی رضی اللہ عنہما سے زیادہ اور کوئی شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ مشابہ نہیں تھا۔

Narrated Anas: None resembled the Prophet more than Al-Hasan bin `Ali did.
USC-MSA web (English) Reference: Volume 5, Book 57, Number 95


   صحيح البخاري3752أنس بن مالكلم يكن أحد أشبه بالنبي من الحسن بن علي
   جامع الترمذي3776أنس بن مالكلم يكن منهم أحد أشبه برسول الله من الحسن بن علي
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 3752 کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 3752  
حدیث حاشیہ:
عبدالرزاق کی روایت کو امام احمد اور عبدبن حمید نے روایت کیا ہے، اس سند کے بیان کرنے سے حضرت امام بخاری ؒ کی غرض یہ ہے کہ زہری ؒ کا سماع حضرت انس ؓ سے ثابت ہوجائے۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 3752   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:3752  
حدیث حاشیہ:

امام ترمذی ؒ نے شمائل میں حضرت علی ؓ سے بیان کیا ہے کہ آپ نے فرمایا:
میں نے آپ سے پہلے اور آپ کے بعد کسی کو ان کوان کے ہم شکل نہیں پایا۔

بظاہر یہ حدیث مذکورہ حدیث کے معارض ہے۔
حافظ ابن حجر ؒ نے جواب دیا ہے کہ حضرت علی ؓ عمومی مشابہت کی نفی کررہے ہیں جبکہ اثبات اکثریتی انداز کا ہے۔
(صحیح البخاري، حدیث: 3717)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 3752   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.