مجھ سے ابراہیم بن موسیٰ نے بیان کیا، کہا ہم کو ہشام بن یوسف نے خبر دی، انہیں معمر نے، انہیں زہری نے اور انہیں انس رضی اللہ عنہ نے، اور عبدالرزاق نے بیان کیا کہ ہمیں معمر نے خبر دی، انہیں زہری نے اور ان سے انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ حسن بن علی رضی اللہ عنہما سے زیادہ اور کوئی شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ مشابہ نہیں تھا۔
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 3752
حدیث حاشیہ: عبدالرزاق کی روایت کو امام احمد اور عبدبن حمید نے روایت کیا ہے، اس سند کے بیان کرنے سے حضرت امام بخاری ؒ کی غرض یہ ہے کہ زہری ؒ کا سماع حضرت انس ؓ سے ثابت ہوجائے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 3752
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:3752
حدیث حاشیہ: 1۔ امام ترمذی ؒ نے شمائل میں حضرت علی ؓ سے بیان کیا ہے کہ آپ نے فرمایا: میں نے آپ سے پہلے اور آپ کے بعد کسی کو ان کوان کے ہم شکل نہیں پایا۔ 2۔ بظاہر یہ حدیث مذکورہ حدیث کے معارض ہے۔ حافظ ابن حجر ؒ نے جواب دیا ہے کہ حضرت علی ؓ عمومی مشابہت کی نفی کررہے ہیں جبکہ اثبات اکثریتی انداز کا ہے۔ (صحیح البخاري، حدیث: 3717)
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 3752