ہم سے سلیمان بن حرب نے بیان کیا، کہا ہم کو حماد بن زید نے خبر دی، انہیں ایوب نے، ان سے عبداللہ بن ابی ملیکہ نے بیان کیا کہ کوفہ والوں نے عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کو دادا (کی میراث کے سلسلے میں) سوال لکھا تو آپ نے انہیں جواب دیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ اگر اس امت میں کسی کو میں اپنا جانی دوست بنا سکتا تو ابوبکر کو بناتا۔ (وہی) ابوبکر رضی اللہ عنہ یہ فرماتے تھے کہ دادا، باپ کی طرح ہے (یعنی جب میت کا باپ زندہ نہ ہو تو باپ کا حصہ دادا کی طرف لوٹ جائے گا۔ یعنی باپ کی جگہ دادا وارث ہو گا)۔
Narrated `Abdullah bin Abi Mulaika: The people of Kufa sent a letter to Ibn Az-Zubair, asking about (the inheritance of) (paternal) grandfather. He replied that the right of the inheritance of (paternal) grandfather is the same as that of father if the father is dead) and added, "Allah's Apostle said, ' If I were to take a Khalil from this nation, I would have taken him (i.e. Abu Bakr).
USC-MSA web (English) Reference: Volume 5, Book 57, Number 10
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:3658
حدیث حاشیہ: 1۔ حضرت ابوبکر ؓ نے استحقاق وراثت میں دادا کو باپ کے قائم مقام قراردیا کہ اگر کوئی شخص فوت ہوجائے اور اس کا دادا زندہ ہو تو وہ باپ کی عدم موجودگی میں اپنے پوتے کی وراثت کا حقدار ہوگا۔ 2۔ امام بخاری ؒ نے اس حدیث کو اس مقصد کے لیے پیش کیا ہے کہ اس میں رسول اللہ ﷺ کا ارشاد گرامی ہے: ”اگر میں امت میں سے کسی کو خلیل بناتا تو ابوبکر کو بناتا لیکن میرا خلیل صرف اللہ تعالیٰ ہے۔ “ اس کے متعلق تفصیل بیان ہوچکی ہے۔
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 3658