سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ: ”تم میں سے کوئی بھی جب مر جاتا ہے تو اس پر اس کی رہائش کی جگہ صبح و شام پیش کی جاتی ہے، اگر اہلِ جنّت سے ہو گا تو جنّت کا ٹھکانا پیش کیا جاتا ہے، اگر اہلِ جہنم سے ہے تو جہنم کا ٹھکانا اس پر پیش کیا جاتا ہے۔ پھر کہا جاتا ہے: یہ تیرا ٹھکانا ہے، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ تجھے قیامت کے دن اٹھا دے گا۔“
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1379، 3240، 6515، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2866، ومالك فى «الموطأ» برقم: 566، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3130، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 2069، 2070، 2071، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 2208، 2209، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1072، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4270، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4748، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1907، 8190، والطبراني فى «الصغير» برقم: 930»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اپنے والدین یا ان میں سے ایک کی قبر کی ہر جمعہ کو زیارت کی تو اس کے گناہ معاف ہو جاتے ہیں اور اسے نیکی کرنے والا لکھ دیا جاتا ہے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، أخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 6114، والطبراني فى «الصغير» برقم: 955 »
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! بنو مخزوم کی عورتوں نے اپنا ماتم ولید بن مغیرہ پر کھڑا کر دیا ہے۔ تو آپ نے اسے اجازت دے دی، تو اسے روتی اور کہتی: میں ولید بن ولید بن مغیر کو روتی ہوں، میں ولید بن ولید قبیلے کے بھائی کو روتی ہوں۔
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، أخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 6753، والطبراني فى «الصغير» برقم: 991، قال الهيثمي: فيه ثابت أبو حمزة الثمالي وهو ضعيف، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: 15/3»
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہوئے تو حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کہنے لگیں: اے میرے ابا جان! آپ اپنے رب کے کتنے ہی قریب ہیں۔ اے میرے ابا جان! آپ کا جنّت الفردوس میں ٹھکانا ہے۔ اے میرے ابا جان! ہم جبریل کو آپ کی وفات کی اطلاع دیتے ہیں۔
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 4462، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6613، 6621، 6622، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 1412، 4421، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 1844، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 1983، والدارمي فى «مسنده» برقم: 88، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1629، 1630، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 6829،، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12629، والترمذی فى «الشمائل» برقم: 397، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1028، 1029، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 8422، 9313، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1082»
حدثنا موسى بن الحسن الكسائي الابلي ، حدثنا شيبان بن فروخ ، حدثنا سليمان بن المغيرة ، عن ثابت البناني ، عن انس بن مالك ، قال: انشا عمر بن الخطاب يحدثنا" عن اهل بدر، فقال: إن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم كان يرينا مصارع اهل بدر بالامس من بدر، يقول: هذا مصرع فلان غدا، وهذا مصرع فلان غدا إن شاء الله، قال عمر: فوالذي بعثه بالحق، ما اخطاوا الحدود التي حدها رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم، فجعلوا في بئر بعضهم على بعض، فانطلق رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم حتى انتهى إليهم، فقال: يا فلان بن فلان، ويا فلان بن فلان، هل وجدتم ما وعدكم الله ورسوله حقا؟، فإني قد وجدت ما وعدني الله حقا، فقال عمر: يا رسول الله، كيف تكلم اجسادا لا ارواح فيها؟، فقال: ما انتم باسمع لما اقول منهم غير انهم لا يستطيعون ان يردوا شيئا"، لا يروى هذا الحديث عن عمر، إلا بهذا الإسناد، تفرد به سليمان بن المغيرةحَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ الْحَسَنِ الْكِسَائِيُّ الأُبُلِّيُّ ، حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: أَنْشَأَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ يُحَدِّثُنَا" عَنْ أَهْلِ بَدْرٍ، فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُرِينَا مَصَارِعَ أَهْلِ بَدْرٍ بِالأَمْسِ مِنْ بَدْرٍ، يَقُولُ: هَذَا مَصْرَعُ فُلانٍ غَدًا، وَهَذَا مَصْرَعُ فُلانٍ غَدًا إِنْ شَاءَ اللَّهُ، قَالَ عُمَرُ: فَوَالَّذِي بَعَثَهُ بِالْحَقِّ، مَا أَخْطَأُوا الْحُدُودَ الَّتِي حَدَّهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ، فَجُعِلُوا فِي بِئْرٍ بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ، فَانْطَلَقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ حَتَّى انْتَهَى إِلَيْهِمْ، فَقَالَ: يَا فُلانُ بْنَ فُلانٍ، وَيَا فُلانُ بْنَ فُلانٍ، هَلْ وَجَدْتُمْ مَا وَعَدَكُمُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ حَقًّا؟، فَإِنِّي قَدْ وَجَدْتُ مَا وَعَدَنِي اللَّهُ حَقًّا، فَقَالَ عُمَرُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَيْفَ تُكَلِّمُ أَجْسَادًا لا أَرْوَاحَ فِيهَا؟، فَقَالَ: مَا أَنْتُمْ بِأَسْمَعَ لِمَا أَقُولُ مِنْهُمْ غَيْرَ أَنَّهُمْ لا يَسْتَطِيعُونَ أَنْ يَرُدُّوا شَيْئًا"، لا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عُمَرَ، إِلا بِهَذَا الإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہمیں سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ اہلِ بدر کے متعلق بیان کرنے لگے، چنانچہ فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں اہلِ بدر کے بچھڑنے کی جگہیں ایک دن پہلے ہی بتانے لگے، اور فرمایا: ”یہاں پر فلاں کافر گرے گا، یہاں پر فلاں گرے گا۔“، اور فرمایا: ”یہاں پر فلاں کافر گرے گا، یہاں پر فلاں گرے گا۔“ پھر اس ذات کی قسم جس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو حق کے ساتھ بھیجا، وہ اس حد سے نہیں گزرے جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے گرنے کی بتائی تھی، پھر وہ اوپر نیچے کر کے ایک کنوئیں میں ڈال دیے گئے، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم ان کی طرف گئے اور فرمانے لگے: ”اے فلاں بن فلاں شخص! اے فلاں بن فلاں شخص! کیا جو کچھ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول نے تم سے وعدہ کیا تھا وہ تم نے سچا پا لیا ہے؟ میں نے تو وہ وعدہ جو مجھ سے میرے اللہ نے کیا تھا، سچا پا لیا“۔ اس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: یا رسول اللہ! آپ کس طرح ایسے اجسام سے باتیں کر رہے ہیں جن میں زندگی ہی نہیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں جو کہہ رہا ہوں وہ تم سے زیادہ یہ سن رہے ہیں۔ صرف اتنی بات ہے کہ یہ جواب نہیں دے سکتے۔“
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2873، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 2074، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 2212، وأحمد فى «مسنده» برقم: 184، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 40، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 140، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 37864، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 8453، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1085»
حدثنا حدثنا مسلمة بن جابر اللخمي الدمشقي ، حدثنا منبه بن عثمان ، حدثنا الوضين بن عطاء ، عن محفوظ بن علقمة ، عن عبد الرحمن بن عائذ ، ان شرحبيل بن السمط ، قال لعمرو بن عبسة : هل انت محدثي حديثا سمعته من رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم؟، قال: نعم، سمعت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم، يقول:" قال الله تعالى: حقت محبتي للذين يتصادقون من اجلي، وحقت محبتي للذين يتناصرون من اجلي، وما من مؤمن ولا مؤمنة يقدم الله له ثلاثة اولاد من صلبه، لم يبلغوا الحنث إلا ادخله الله الجنة بفضل رحمته إياهم"، لم يروه عن الوضين، إلا منبهحَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مَسْلَمَةُ بْنُ جَابِرٍ اللَّخْمِيُّ الدِّمَشْقِيُّ ، حَدَّثَنَا مُنَبِّهُ بْنُ عُثْمَانَ ، حَدَّثَنَا الْوَضِينُ بْنُ عَطَاءٍ ، عَنْ مَحْفُوظِ بْنِ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَائِذٍ ، أَنَّ شُرَحْبِيلَ بْنَ السِّمْطِ ، قَالَ لِعَمْرِو بْنِ عَبَسَةَ : هَلْ أَنْتَ مُحَدِّثِي حَدِيثًا سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ؟، قَالَ: نَعَمْ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" قَالَ اللَّهُ تَعَالَى: حَقَّتْ مَحَبَّتِي لِلَّذِينَ يَتَصَادَقُونَ مِنْ أَجْلِي، وَحَقَّتْ مَحَبَّتِي لِلَّذِينَ يَتَنَاصَرُونَ مِنْ أَجْلِي، وَمَا مِنْ مُؤْمِنٍ وَلا مُؤْمِنَةٌ يُقَدِّمُ اللَّهُ لَهُ ثَلاثَةَ أَوْلادٍ مِنْ صُلْبِهِ، لَمْ يَبْلُغُوا الْحِنْثَ إِلا أَدْخَلَهُ اللَّهُ الْجَنَّةَ بِفَضْلِ رَحْمَتِهِ إِيَّاهُمْ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْوَضِينِ، إِلا مُنَبِّهٌ
سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ: ”اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ”میری محبت ان لوگوں کے لیے ثابت ہو جاتی ہے جو میری وجہ سے آپس میں ایک دوسرے سے دوستی رکھتے ہیں۔ اسی طرح ان لوگوں کے لیے بھی میری محبت محقق ہو جاتی ہے جو میری وجہ سے آپس میں ایک دوسرے سے تعاون کرتے ہیں، اور کوئی مومن مرد یا عورت اپنی صلبی اولاد میں سے تین بچے جو بلوغت کو نہ پہنچے ہوں، آگے بھیج دیں تو اللہ تعالیٰ انہیں اپنے فضل و رحمت سے جنّت میں داخل کر دے گا۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2984، 4309، 4615، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 2483، 2484، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 3165، 9080، وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 1095 قال الھیثمی: فيه منبه بن عثمان ولم أجد من ترجمه، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (3 / 6)»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے مرنے والوں کو «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ» کی تلقین کرو، اور کہو: اللہ ثابت قدم رکھے، اللہ ثابت قدم رکھے، صرف اللہ کی توفیق سے ہی بھلائی کی طاقت مل سکتی ہے۔“
تخریج الحدیث: «موضوع،وأخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 562، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1444، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 6695، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6184، والبزار فى «مسنده» برقم: 9763، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 10962، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1119 قال الھیثمی: فيه عمر بن محمد بن صهبان وهو ضعيف، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (2 / 323) قال الشيخ الألباني: موضوع»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مؤمن پر جب تک قرضہ ہو اس کی جان لٹکی رہتی ہے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3061، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 2232، 2233، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1078، 1079، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2633، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2413، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 7199، وأحمد فى «مسنده» برقم: 9810، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2512، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5898، 6026، والبزار فى «مسنده» برقم: 8663، 8664، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1144 قال الشيخ الألباني: صحيح»