معجم صغير للطبراني
کِتَابُ الْجَنَائِزِ وَ ذِکْرُ الْمَوْت
نماز جنازہ اور موت کے ذکر کا بیان
اللہ تعالیٰ کی محبت و رحمت کا بیان
حدیث نمبر: 363
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مَسْلَمَةُ بْنُ جَابِرٍ اللَّخْمِيُّ الدِّمَشْقِيُّ ، حَدَّثَنَا مُنَبِّهُ بْنُ عُثْمَانَ ، حَدَّثَنَا الْوَضِينُ بْنُ عَطَاءٍ ، عَنْ مَحْفُوظِ بْنِ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَائِذٍ ، أَنَّ شُرَحْبِيلَ بْنَ السِّمْطِ ، قَالَ لِعَمْرِو بْنِ عَبَسَةَ : هَلْ أَنْتَ مُحَدِّثِي حَدِيثًا سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ؟، قَالَ: نَعَمْ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" قَالَ اللَّهُ تَعَالَى: حَقَّتْ مَحَبَّتِي لِلَّذِينَ يَتَصَادَقُونَ مِنْ أَجْلِي، وَحَقَّتْ مَحَبَّتِي لِلَّذِينَ يَتَنَاصَرُونَ مِنْ أَجْلِي، وَمَا مِنْ مُؤْمِنٍ وَلا مُؤْمِنَةٌ يُقَدِّمُ اللَّهُ لَهُ ثَلاثَةَ أَوْلادٍ مِنْ صُلْبِهِ، لَمْ يَبْلُغُوا الْحِنْثَ إِلا أَدْخَلَهُ اللَّهُ الْجَنَّةَ بِفَضْلِ رَحْمَتِهِ إِيَّاهُمْ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْوَضِينِ، إِلا مُنَبِّهٌ
سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ: ”اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ”میری محبت ان لوگوں کے لیے ثابت ہو جاتی ہے جو میری وجہ سے آپس میں ایک دوسرے سے دوستی رکھتے ہیں۔ اسی طرح ان لوگوں کے لیے بھی میری محبت محقق ہو جاتی ہے جو میری وجہ سے آپس میں ایک دوسرے سے تعاون کرتے ہیں، اور کوئی مومن مرد یا عورت اپنی صلبی اولاد میں سے تین بچے جو بلوغت کو نہ پہنچے ہوں، آگے بھیج دیں تو اللہ تعالیٰ انہیں اپنے فضل و رحمت سے جنّت میں داخل کر دے گا۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2984، 4309، 4615، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 2483، 2484، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 3165، 9080، وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 1095
قال الھیثمی: فيه منبه بن عثمان ولم أجد من ترجمه، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (3 / 6)»
حكم: إسناده ضعيف