سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
सिलसिला अहादीस सहीहा
فضائل و مناقب اور معائب و نقائص
फ़ज़िलतें, विशेषताएं, कमियां और बुराइयाँ
حدیث نمبر: 3376
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" إن قريشا اهل امانة، لا يبغيهم العثرات احد إلا كبه الله عز وجل لمنخريه".-" إن قريشا أهل أمانة، لا يبغيهم العثرات أحد إلا كبه الله عز وجل لمنخريه".
زید بن عبدالرحمٰن بن سعید بن عمرو بن نفیل، جن کا بنو عدی قبیلہ سے تعلق ہے، اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: میں کچھ قریشی جوانوں سمیت سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، اس وقت وہ نابینا ہو چکے تھے۔ ہم نے دیکھا کہ چھت کے ساتھ ایک رسی لٹک رہی تھی اور اس کے سامنے روٹیاں یا ان کے ٹکڑے پڑے تھے۔ جب کوئی مسکین کھانا مانگتا ہے تو سیدنا جابر ایک ٹکڑا اٹھاتے، رسی کو پکڑ کر اس کی رہنمائی میں مسکین تک پہنچتے، اسے وہ ٹکڑا تھماتے اور رسی کی رہنمائی میں ہی واپس آ کر بیٹھ جاتے تھے۔ میں نے کہا: اللہ آپ کو صحت و عافیت سے نوازے، ہم یہ ٹکڑا (‏‏‏‏آسانی سے) مسکین کو پکڑا سکتے تھے (‏‏‏‏آپ نے ہمیں کہہ دینا تھا، خود کیوں تکلیف کی ہے)۔ انہوں نے کہا: دراصل میں اجر و ثواب کی نیت سے چل کر گیا ہوں، پھر کہا: کیا میں تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایسی حدیث بیان نہ کروں، جو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سے خود سنی؟ ہم نے کہا: کیوں نہیں، (‏‏‏‏ضرور بیان کیجئیے)۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ‏‏‏‏ بیشک قریشی امانت والے ہیں، جو آدمی ان کے عیوب کی ٹوہ میں پڑ جائے گا، اللہ تعالیٰ اسے نتھنوں کے بل (‏‏‏‏اوندھے منہ) گرا دے گا۔
حدیث نمبر: 3377
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" المهاجرون بعضهم اولياء بعض في الدنيا والآخرة ¬ (¬1) كذا الاصل والصواب" عبيد الله" كما تقدم. اهـ. والطلقاء من قريش والعتقاء من ثقيف بعضهم اولياء بعض في الدنيا والآخرة".-" المهاجرون بعضهم أولياء بعض في الدنيا والآخرة ¬ (¬1) كذا الأصل والصواب" عبيد الله" كما تقدم. اهـ. والطلقاء من قريش والعتقاء من ثقيف بعضهم أولياء بعض في الدنيا والآخرة".
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مہاجرین دنیا و آخرت میں ایک دوسرے کے دوست ہوں گے اور قریش اور ثقیف کے آزاد کئے ہوئے لوگ بھی دنیا و آخرت میں ایک دوسرے کے دوست ہوں گے۔
حدیث نمبر: 3378
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" فضل الله قريشا بسبع خصال: فضلهم بانهم عبدوا الله عشر سنين لا يعبده إلا قرشي، وفضلهم بانه نصرهم يوم الفيل وهم مشركون، وفضلهم بانه نزلت فيهم سورة من القرآن لم يدخل فيهم غيرهم: * (لإيلاف قريش) *، وفضلهم بان فيهم النبوة، والخلافة، والحجابة، والسقاية".-" فضل الله قريشا بسبع خصال: فضلهم بأنهم عبدوا الله عشر سنين لا يعبده إلا قرشي، وفضلهم بأنه نصرهم يوم الفيل وهم مشركون، وفضلهم بأنه نزلت فيهم سورة من القرآن لم يدخل فيهم غيرهم: * (لإيلاف قريش) *، وفضلهم بأن فيهم النبوة، والخلافة، والحجابة، والسقاية".
سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے قریش کو سات خصائل کی بنا پر فضیلت دی ہے: (۱) انہیں اس بنا پر فضیلت دی کہ انہوں نے دس سال تک اللہ تعالیٰ کی عبادت کی، صرف قریشی اس کی عبادت کرتے تھے، (‏‏‏‏۲) انہیں اس وجہ سے فضیلت دی کہ اس نے ہاتھیوں والے لشکر کے دن ان کی مدد کی، حالانکہ وہ مشرک تھے، (‏‏‏‏۳) انہیں اس بنا پر فضیلت دی کہ ان کے بارے میں قرآن مجید کی ایک مکمل سورت «لايلاف قريش» نازل کی، اس میں کسی دوسرے کا ذکر نہیں کیا، انہیں اس وجہ سے فضیلت دی کی ان میں (۴) نبوت (‏‏‏‏۵) خلافت (‏‏ ۶) محافظت و نگرانی اور (‏‏‏‏۷) حاجیوں کو پلانا ہے۔ ‏‏‏‏
حدیث نمبر: 3379
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" قريش ولاة الناس في الخير والشر إلى يوم القيامة".-" قريش ولاة الناس في الخير والشر إلى يوم القيامة".
عبداللہ بن ابو ہذیل نے کہا: ربیعہ قبیلہ کے کچھ لوگ سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھے تھے۔ بکر بن وائل قبیلہ کے ایک شخص نے کہا: قریش قبیلہ کے افراد (‏‏‏‏ان کاروائیوں سے) باز آ جا ئیں یا اللہ تعالیٰ اس (‏‏‏‏خلافت والے) معاملے کو عرب کی اکثریت یا کسی اور کے حوالے کر دے گا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: تو جھوٹ بول رہا ہے، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: قریش خیر و شر میں روز قیامت تک لوگوں کے حکمران رہیں گے۔
حدیث نمبر: 3380
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" الناس تبع لقريش في هذا الشان، مسلمهم تبع لمسلمهم وكافرهم تبع لكافرهم".-" الناس تبع لقريش في هذا الشأن، مسلمهم تبع لمسلمهم وكافرهم تبع لكافرهم".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ لوگ اس (‏‏‏‏خلافت کے) معاملے میں قریشیوں کے تابع ہیں، مسلمان لوگ قریشی مسلمانوں کے تابع ہوں گے اور کافر لوگ قریشی کافروں کے تابع ہوں گے۔
حدیث نمبر: 3381
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" من اهان قريشا اهانه الله".-" من أهان قريشا أهانه الله".
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو قریش کو رسوا کرے گا، اللہ اس کو ذلیل کر دے گا۔ یہ حدیث سیدنا عثمان بن عفان، سیدنا سعد بن ابو وقاص، سیدنا انس بن مالک اور سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم سے مروی ہے۔
حدیث نمبر: 3382
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" الناس تبع لقريش في الخير والشر".-" الناس تبع لقريش في الخير والشر".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ‏‏‏‏لوگ خیر و شر میں قریشیوں کے ماتحت ہوں گے، (‏‏‏‏یعنی اگر قریشی نیک ہوئے تو لوگ بھی نیک ہوں گے اور اگر قریشی برے ہوئے تو لوگ بھی برے ہوں گے)۔ ‏‏‏‏
2223. ایک قریشی، دو غیر قریشیوں کے برابر کیوں؟
“ एक क़ुरैशी दो ग़ैर क़ुरैशियों के बराबर क्यूँ ”
حدیث نمبر: 3383
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" إن للقرشي مثلي قوة الرجل من غير قريش".-" إن للقرشي مثلي قوة الرجل من غير قريش".
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قریشی خاندان کے فرد کی قوت دوسرے خاندانوں کے فرد سے دوگنا ہوتی ہے۔ زہری سے کہا گیا کہ ایسا کس بنا پر ہے؟ انہوں نے کہا: عمدہ رائے کی بنیاد پر ہے۔
2224. قریشی خواتین کی صفات اور فضیلت
“ क़ुरैशी औरतों की विशेषता और फ़ज़ीलत ”
حدیث نمبر: 3384
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" إن خير نساء ركبن اعجاز الإبل صالح نساء قريش، اخشاه على ولد في صغر وارعاه على بعل بذات يد".-" إن خير نساء ركبن أعجاز الإبل صالح نساء قريش، أخشاه على ولد في صغر وأرعاه على بعل بذات يد".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک سودہ نامی صاحب اولاد عورت کو نکاح کا پیغام بھیجا، اس کے سابقہ فوت شدہ خاوند سے پانچ چھ بچے تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا: تجھے کون سی چیز مجھ سے نکاح کرنے سے مانع ہے؟ اس نے کہا: اے اللہ کے نبی! اللہ کی قسم! آپ تمام مخلوقات میں مجھے سب سے زیادہ محبوب ہیں، دراصل وجہ یہ ہے یہ بچے صبح و شام آپ کے پاس شور و غل مچاتے رہیں گے اور اس طرح آپ کے احترام و اکرام میں خلل پیدا ہو گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آیا اس کے علاوہ اور عذر بھی ہے جو تیرے لیے رکاوٹ بن رہا ہو؟ اس نے کہا: اللہ کی قسم! کوئی نہیں۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تجھ پر رحم فرمائے، بہترین عورتیں جو اونٹوں کی پشتوں پر سوار ہوتی ہیں وہ قریشی عورتیں ہیں جو اپنی اولاد کے بچپنے میں اس کا بہت خیال رکھنے والی اور اپنے خاوندوں کے مال و منال کی حفاظت کرنے والی ہیں۔
حدیث نمبر: 3385
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" خير نساء ركبن الإبل صالح نساء قريش، احناه على ولد في صغره وارعاه على زوج في ذات يده".-" خير نساء ركبن الإبل صالح نساء قريش، أحناه على ولد في صغره وأرعاه على زوج في ذات يده".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بہترین عورتیں جو اونٹوں پر سوار ہوتی ہیں وہ قریش کی نیک عورت ہیں، وہ اپنے بچوں کے حق میں انتہائی شفیق اور خاوند کے مال و منال کی سب سے زیادہ حفاظت کرنے والی ہیں۔

Previous    18    19    20    21    22    23    24    25    26    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.