سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
सिलसिला अहादीस सहीहा
آداب اور اجازت طلب کرنا
अख़लाक़ और अनुमति मांगना
1848. برتری کی بنیاد عمل صالح ہے، بدکلامی اور بخیلی، برے آدمی کی صفات ہیں
“ ऊँचे दर्जे का आधार अच्छे कर्म हैं ، गंदी बातचीत और कंजूसी बुरे आदमी की निशानियां हैं ”
حدیث نمبر: 2754
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" إن مسابكم هذه وليست بمساب على احد وإنما انتم ولد آدم طف الصاع لم تملئوه ليس لاحد على احد فضل إلا بدين او عمل صالح حسب الرجل ان يكون فاحشا بذيا بخيلا جبانا".-" إن مسابكم هذه وليست بمساب على أحد وإنما أنتم ولد آدم طف الصاع لم تملئوه ليس لأحد على أحد فضل إلا بدين أو عمل صالح حسب الرجل أن يكون فاحشا بذيا بخيلا جبانا".
سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (‏‏‏‏نسب کے بارے میں) تمہارا گالی گلوچ کرنا، کسی کے لیے کوئی عار و شنار والی بات نہیں ہے، کیونکہ تم سارے آدم کی اولاد ہو، اور بھرے ماپ سے کم ہو (‏‏‏‏ یعنی کوئی بھی تم میں پورا کامل نہیں، ہر ایک میں کچھ نہ کچھ نقص ہے) اور کسی کو کسی پر کوئی فضیلت و برتری حاصل نہیں، مگر دین اور عمل صالح کی بنا پر۔ آدمی کے (‏‏‏‏برا ہونے کے لیے) یہی کافی ہے کہ وہ فحش گو، بدکلام، بداخلاق، بخیل اور بزدل ہو۔
1849. بیان، جادو کی طرح مؤثر ہو سکتا ہے
“ भाषण जादू की तरह प्रभावी हो सकता है ”
حدیث نمبر: 2755
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" إن من البيان سحرا وإن من الشعر حكما".-" إن من البيان سحرا وإن من الشعر حكما".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک بدو آیا اور انتہائی واضح انداز میں کلام کیا (مسند احمد کی روایت میں ہے کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف بیان کرنے لگا) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ‏‏‏‏بعض فصیحانہ کلام تو جادو کا اثر رکھتے ہیں اور بعض اشعار، ‏‏‏‏حکمت و دانائی سے لبریز ہوتے ہیں۔
1850. شعر، حکمت و دانائی پر مشتمل ہو سکتا ہے
“ कविता में ज्ञान हो सकता है ”
حدیث نمبر: 2756
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" إن من الشعر حكمة".-" إن من الشعر حكمة".
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بعض اشعار، حکمت و دانائی پر مشتمل ہوتے ہیں۔
حدیث نمبر: 2757
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" إن من البيان سحرا وإن من الشعر حكما".-" إن من البيان سحرا وإن من الشعر حكما".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک بدو، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور انتہائی واضح انداز میں کلام کیا (‏‏‏‏مسند احمد کی روایت میں ہے کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف بیان کرنے لگا)۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بعض فصیحانہ کلام تو جادو کا اثر رکھتے ہیں اور بعض اشعار، حکمت و دانائی سے لبریز ہوتے ہیں۔
1851. شعر اور نثر میں فرق
“ कविता और गद्य में अंतर ”
حدیث نمبر: 2758
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" الشعر بمنزلة الكلام حسنه كحسن الكلام وقبيحه كقبيح الكلام".-" الشعر بمنزلة الكلام حسنه كحسن الكلام وقبيحه كقبيح الكلام".
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اشعار، عام (‏‏‏‏نثر) کلام کی طرح ہیں، یعنی اچھے اشعار، اچھے کلام کی طرح ہیں اور برے اشعار، برے کلام کی طرح ہیں۔
1852. برے اشعار کی مذمت
“ बुरी कविता की निंदा ”
حدیث نمبر: 2759
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" لان يمتلئ جوف احدكم قيحا حتى يريه، خير له من ان يمتلئ شعرا".-" لأن يمتلئ جوف أحدكم قيحا حتى يريه، خير له من أن يمتلئ شعرا".
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر کسی کا پیٹ پیپ سے لبالب بھر جائے حتیٰ کہ اسے دکھائی دینے لگے، تو یہ اس کے لیے اس سے بہتر ہے کہ اس کا پیٹ شعروں سے بھرا ہوا ہو۔ یہ حدیث کئی صحابہ کرام، مثلا سیدنا ابوہریرہ، سیدنا عبدالله بن عمر، سیدنا سعد بن ابو وقاص اور سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہم وغیرہ سے مروی ہے۔
1853. سلام اور آمین پر یہودیوں کا حسد کرنا
“ सलाम और आमीन पर यहूदियों का हसद ( जलना ) ”
حدیث نمبر: 2760
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" إن اليهود قوم حسد وإنهم لا يحسدوننا على شيء كما يحسدونا على السلام وعلى (آمين)".-" إن اليهود قوم حسد وإنهم لا يحسدوننا على شيء كما يحسدونا على السلام وعلى (آمين)".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ایک یہودی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور (السلام علیکم کے بجائے) کہا: اے محمد! «اَلسَّامُ عَلَيْكُم» (یعنی آپ پر موت اور ہلاکت ہو)۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یوں جواب دیا: «وعليك» (‏‏‏‏اور تجھ پر بھی ہو)۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نے بات تو کرنا چاہی لیکن مجھے معلوم تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ناپسند کریں گے، اس لیے میں خاموش رہی۔ دوسرا یہودی آیا اور کہا: «اَلسَّامُ عَلَيْكُم» (آپ پر موت اور ہلاکت پڑے)۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «وعليك» (‏‏‏‏اور تجھ پر بھی ہو)۔ اب کی بار بھی میں نے کچھ کہنا چاہا لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ناپسند کرنے کی وجہ سے (‏‏‏‏خاموش رہی)۔ پھر تیسرا یہودی آیا اور کہا: «اَلسَّامُ عَلَيْكُم» ۔ مجھ سے صبر نہ ہو سکا اور میں بول اٹھی: بندرو اور خنزیرو! تم پر ہلاکت ہو، اللہ کا غضب ہو اور اس کی لعنت ہو۔ جس انداز میں اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام نہیں دیا، کیا تم وہ انداز اختیار کرنا چاہتے ہو؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (‏‏‏‏عائشہ!) اللہ تعالیٰ بدزبانی اور فحش گوئی کو پسند نہیں کرتا، ان (‏‏‏‏یہودیوں نے «اَلسَّامُ عَلَيْكُم» کہا اور ہم نے بھی (‏‏‏‏بدگوئی سے بچتے ہوئے صرف «وعليك»، کہہ کر) جواب دے دیا۔ دراصل یہودی حاسد قوم ہے اور (‏‏‏‏ ‏‏‏‏ہماری کسی) خصلت پر اتنا حسد نہیں کرتے جتنا کہ سلام اور آمین پر کرتے ہیں۔
1854. صحابہ کا اپنی پسند و ناپسند پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ترجیح دینا
“ सहाबा का अपनी पसंद और नापसंद पर रसूल अल्लाह ﷺ को प्राथमिकता देना ”
حدیث نمبر: 2761
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" انا اكبر منك سنا، والعيال على الله ورسوله، واما الغيرة، فارجو الله ان يذهبها".-" أنا أكبر منك سنا، والعيال على الله ورسوله، وأما الغيرة، فأرجو الله أن يذهبها".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب سیدنا ابوسلمہ رضی اللہ عنہ کی وفات کا وقت قریب آیا تو (‏‏‏‏ ‏‏‏‏‏‏‏‏ان کی بیوی) سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: آپ مجھے کس کے سپرد کر کے جا رہے ہیں؟ انہوں نے کہا: اے اللہ! بیشک تو ام سلمہ کے حق میں مجھ سے بہتر ہے۔ جب وہ فوت ہو گئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ام سلمہ کو پیغام نکاح بھیجا۔ انہوں نے جواباً کہا: میری عمر زیادہ ہو گئی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں تجھ سے بڑا ہوں، تیرے بچے اللہ اور اس کے رسول کے سپرد اور رہا مسئلہ جوش و ناگواری (‏‏‏‏اور غصے میں آ جانے کا) تو مجھے امید ہے کہ اللہ تعالیٰ اسے ختم کر دے گا۔ بالآخر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے شادی کر لی اور ان کی طرف دو چکیاں اور پانی کا ایک گھڑا بھیجا۔
1855. جھگڑا اور مذاق ترک کرنے کی فضیلت
“ झगड़े और मजाक़ छोड़ने की फ़ज़ीलत ”
حدیث نمبر: 2762
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" انا زعيم بيت في ربض الجنة لمن ترك المراء وإن كان محقا، وبيت في وسط الجنة لمن ترك الكذب وإن كان مازحا، وبيت في اعلى الجنة لمن حسن خلق".-" أنا زعيم بيت في ربض الجنة لمن ترك المراء وإن كان محقا، وبيت في وسط الجنة لمن ترك الكذب وإن كان مازحا، وبيت في أعلى الجنة لمن حسن خلق".
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں اس شخص کو جنت کے اطراف میں ایک گھر کی ضمانت دوں گا، جس نے حق پر ہوتے ہوئے بھی جھگڑا چھوڑ دیا (‏‏‏‏اور اپنے حق سے دستبردار ہو گیا) اور اس شخص کے لیے جنت کے درمیان میں ایک گھر کا ضامن ہوں جس نے مزاح کے طور پر بھی جھوٹ نہیں بولا اور اس شخص کے لیے جنت کے بلند ترین حصے میں ایک گھر کا ضامن ہوں جس کا اخلاق اچھا ہو۔
1856. بے پردگی منع ہے
“ पर्दा न करना मना है ”
حدیث نمبر: 2763
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" إنا نهينا ان ترى عوراتنا".-" إنا نهينا أن ترى عوراتنا".
سیدنا جابر بن صخر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ہمیں منع کیا گیا ہے کہ ہمارے قابل ستر اعضائے جسم کو دیکھا جائے۔

Previous    14    15    16    17    18    19    20    21    22    Next    

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.