سلسله احاديث صحيحه
الاداب والاستئذان
آداب اور اجازت طلب کرنا
صحابہ کا اپنی پسند و ناپسند پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ترجیح دینا
حدیث نمبر: 2761
-" أنا أكبر منك سنا، والعيال على الله ورسوله، وأما الغيرة، فأرجو الله أن يذهبها".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب سیدنا ابوسلمہ رضی اللہ عنہ کی وفات کا وقت قریب آیا تو ( ان کی بیوی) سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: آپ مجھے کس کے سپرد کر کے جا رہے ہیں؟ انہوں نے کہا: اے اللہ! بیشک تو ام سلمہ کے حق میں مجھ سے بہتر ہے۔ جب وہ فوت ہو گئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ام سلمہ کو پیغام نکاح بھیجا۔ انہوں نے جواباً کہا: میری عمر زیادہ ہو گئی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تجھ سے بڑا ہوں، تیرے بچے اللہ اور اس کے رسول کے سپرد اور رہا مسئلہ جوش و ناگواری (اور غصے میں آ جانے کا) تو مجھے امید ہے کہ اللہ تعالیٰ اسے ختم کر دے گا۔“ بالآخر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے شادی کر لی اور ان کی طرف دو چکیاں اور پانی کا ایک گھڑا بھیجا۔