سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
सिलसिला अहादीस सहीहा
بیماری، نماز جنازہ، قبرستان
बीमारी, नमाज़ जनाज़ा और क़ब्रस्तान
حدیث نمبر: 1759
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" الشفاء في ثلاثة: في شرطة محجم او شربة عسل او كية بنار وانهى امتي عن الكي".-" الشفاء في ثلاثة: في شرطة محجم أو شربة عسل أو كية بنار وأنهى أمتي عن الكي".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: شفا تین چیزوں میں ہے۔ سینگی لگوانے میں، شہد پینے میں اور آگ سے داغنے میں، لیکن میں اپنی امت کو آگ سے داغنے سے منع کرتا ہوں۔
حدیث نمبر: 1760
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" كان إذا اشتكى احد راسه قال: اذهب فاحتجم، وإذا اشتكى رجله قال: اذهب فاخضبها بالحناء".-" كان إذا اشتكى أحد رأسه قال: اذهب فاحتجم، وإذا اشتكى رجله قال: اذهب فاخضبها بالحناء".
سیدہ سلمی زوجہ ابورافع رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ جب ہم میں سے کسی کے سر میں تکلیف ہوتی ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: جاؤ، سینگی لگواؤ۔ اور ٹانگ میں تکلیف ہوتی تو فرماتے: جاؤ، اس پر مہندی لگاؤ۔
1185. بانسری اور ہلاکت کی آوازیں ملعون ہیں
“ बांसुरी और हलाकत की आवाज़ों पर लाअनत ”
حدیث نمبر: 1761
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" صوتان ملعونان، صوت مزمار عند نعمة، وصوت ويل عند مصيبة".-" صوتان ملعونان، صوت مزمار عند نعمة، وصوت ويل عند مصيبة".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دو آوازیں ملعون ہیں: خوشی کے وقت بانسری کی آواز اور مصیبت کے وقت ہلاکت و بربادی کی آواز۔
1186. مومن کے سارے امور خیر پر مشتمل ہیں
“ मोमिन के सारे मामलों में भलाई है ”
حدیث نمبر: 1762
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" عجبت لامر المؤمن، إن امره كله خير، إن اصابه ما يحب حمد الله وكان له خير، وإن اصابه ما يكره فصبر كان له خير، وليس كل احد امره كله خير إلا المؤمن".-" عجبت لأمر المؤمن، إن أمره كله خير، إن أصابه ما يحب حمد الله وكان له خير، وإن أصابه ما يكره فصبر كان له خير، وليس كل أحد أمره كله خير إلا المؤمن".
سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں تشریف فرما تھے، اچانک آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسکرا پڑے اور فرمایا: کیا تم مجھ سے سوال نہیں کرتے کہ میں کیوں مسکرایا ہوں؟ صحابہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ کیوں ہنسے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے مومن کے معاملے پر بڑا تعجب ہے، اس کے ہر کام میں اس کے لیے بھلائی ہے، اگر اسے کوئی پسندیدہ چیز نصیب ہو تو وہ اللہ تعالیٰ کی تعریف کرتا ہے اور تعریف کرنا اس کے لیے بہتر ہے اور اگر وہ کسی مکروہ چیز کا سامنا کرتا ہے اور اس پر صبر کرتا ہے تو یہ بھی اس کے لیے بہتر ہے، مومن کے علاوہ کوئی بھی ایسا نہیں کہ اس کے ہر کام میں خیر ہو۔
حدیث نمبر: 1763
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" عجبا للمؤمن لا يقضي الله له شيئا إلا كان خيرا له".-" عجبا للمؤمن لا يقضي الله له شيئا إلا كان خيرا له".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مومن پر بڑا تعجب ہے، اللہ تعالیٰ اس کے لیے جو بھی فیصلہ کرتا ہے اس میں اس کے لئے بہتری ہوتی ہے۔
1187. روح کے نکلنے کا انحصار کسی کی پسند ناپسند پر نہیں
“ आत्मा का निकलना किसी की पसंद-नापसंद पर निर्भर नहीं करता है ”
حدیث نمبر: 1764
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" قال تبارك وتعالى للنفس: اخرجي، قالت: لا اخرج إلا وانا كارهة، (قال: اخرجي وإن كرهت)".-" قال تبارك وتعالى للنفس: اخرجي، قالت: لا أخرج إلا وأنا كارهة، (قال: اخرجي وإن كرهت)".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ روح سے فرماتے ہیں: نکل۔ وہ کہتی ہے: مجھے تو نکلنا ناپسند ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: تو نکل اگر تجھے نکلنا ناپسند ہو۔
1188. کفن چوری کرنا ملعون عمل ہے
“ कफ़न की चोरी करने पर लाअनत ”
حدیث نمبر: 1765
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" لعن المختفي والمختفية".-" لعن المختفي والمختفية".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے کفن چور مرد و زن پر لعنت کی ہے۔
1189. اونٹنی کا دودھ اور پیشاب بطور دوا استعمال کرنا
“ ऊंटनी का दूध और पेशाब का दवा के तोर पर उपयोग करना ”
حدیث نمبر: 1766
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" لو خرجتم إلى إبلنا، فاصبتم من ابوالها والبانها".-" لو خرجتم إلى إبلنا، فأصبتم من أبوالها وألبانها".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم نے عرنی قبیلہ کے لوگوں سے، جنہوں نے مدینہ کی آب و ہوا کو ناموافق پایا، فرمایا: اگر تم لوگ ہمارے اونٹوں کی طرف نکل جاؤ اور ان کا دودھ اور پیشاب پیو (تو اچھا ہو گا)۔ انہوں نے ایسا ہی کیا، پس وہ تندرست ہو گئے۔ لیکن تندرست ہونے کے بعد وہ چرواہوں پر ٹوٹ پڑے، انہیں قتل کر دیا اور اونٹ لے کر فرار ہو گئے اور اسلام سے مرتد ہو گئے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے تعاقب میں لوگوں کو بھیجا، انہیں پکڑ کر لایا گیا، ان کے ہاتھوں اور پاؤں کو کاٹ دیا، ان کی آنکھیں پھوڑ دیں اور انہیں حرہ میں پھینک دیا، جہاں وہ مر گئے۔
حدیث نمبر: 1767
Save to word مکررات اعراب Hindi
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر اس (حجر اسود) کو جاہلیت کی نجاستوں نے نہ چھوا ہوتا تو اسے مس کرنے سے تکلیف والے آدمی کی تکلیف دور ہو جاتی، اس پتھر کے علاوہ زمین میں جنت کی کوئی چیز نہیں ہے۔ d
1190. حجر اسود جنت سے اتارا گیا، لیکن اس کی برکات کیوں ختم ہو گئیں
“ हजर असवद को जन्नत से लाया गया लेकिन उसकी बरकतें क्यों ख़त्म हो गईं ”
حدیث نمبر: 1768
Save to word مکررات اعراب Hindi
- لولا ما مسه من انجاس الجاهلية؛ ما مسه ذو عاهة إلا شفي، وما على الارض شيء من الجنة غيره).- لولا ما مسه من أنجاس الجاهلية؛ ما مسه ذو عاهة إلا شُفي، وما على الأرض شيء من الجنة غيره).
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر اس (حجر اسود) کو جاہلیت کی نجاستوں نے نہ چھوا ہوتا تو اسے مس کرنے سے تکلیف والے آدمی کی تکلیف دور ہو جاتی، اس پتھر کے علاوہ زمین میں جنت کی کوئی چیز نہیں ہے۔

Previous    7    8    9    10    11    12    13    Next    

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.