۔ محمد بن عبد اللہ بن نمیر نے اپنے والد سے حدیث بیان کی، نیز محمد بن مثنیٰ نے عبد الرحمان سے حدیث بیان کی، ان دونوں (ابن نمیر اور عبد الرحمان) نے سفیان سے اسی سند کے ساتھ یہی روایت بیان کی۔ اور ابن نمیر کی حدیث میں ہے، کہا: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں حاضر ہوا۔
امام صاحب اپنے مختلف دو اور اساتذہ سے مذکورہ بالا روایت نقل کرتے ہیں۔
عمرو نے کہا کہ ابو زبیر مکی نے مجھے حدیث سنائی کہ انہوں نے جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما کو ایک کپڑے میں نماز پڑھتے دیکھا، وہ اس کو پٹکے کی طرح لپیٹے ہوئے تھے اور ان کے پاس ان کے کپڑےموجود تھے اور جابر رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ انہوں نے رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسے کرتے دیکھا ہے۔
حضرت ابو زبیر مکی رحمتہ اللہ علیہ سے روایت ہے کہ میں نے جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ایک کپڑے میں نماز پڑھتے دیکھا، وہ اس کو لپیٹے ہوئے تھے اور ان کے پاس ان کے کپڑے موجود تھے، اور جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بتایا کہ اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسے کرتے دیکھا ہے۔
۔ عیسیٰ بن یونس نے کہا: ہمیں اعمش نے ابو سفیان سے حدیث سنائی، انہوں نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا، مجھے حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے حدیث سنائی کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں حاضر ہوئے، کہا: تو میں نے آپ کو ایک چٹائی پر نماز پڑھتے دیکھا اس پر آپ سجدہ کرتے تھے اور میں نے آپ کو دیکھا آپ ایک کپڑے میں اس کو پٹکے کی طرح لپیٹ کر نماز پڑھ رہے تھے۔
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے وہ کہتے ہیں کہ میں نے آپصلی اللہ علیہ وسلم کو ایک چٹائی پر نماز پڑھتے دیکھا اس پر آپصلی اللہ علیہ وسلم سجدہ کرتے تھے اور میں نے آپصلی اللہ علیہ وسلم کو ایک کپڑے میں، اس کو لپیٹ کر نماز پڑھتے دیکھا۔
۔ ابو بکر بن ابی شیبہ اور ابو کریب نے کہا: ہم سے ابو معاویہ نے بیان کیا، نیز سوید بن سعید نے کہا: ہم سے علی بن مسہر نے روایت کی، دونوں نے اعمش سے اسی طرح روایت کی۔ ابو کریب کی روایت میں ہے: آپ نے اس کے دونوں کنارے اپنے کندھوں پر ڈالے ہوئے تھے۔ اور ابو بکر اور سوید کی روایت میں ہے: آپ اس کو پٹکے کی طرح لپیٹے ہوئے تھے۔
امام صاحب اپنے تین اور اساتذہ سے مذکورہ بالا روایت بیان کرتے ہیں، ابو کریب کی روایت میں ہے آپصلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے دونوں کنارے اپنے کندھوں پر رکھے ہوئے تھے اور ابو ابو بکر اور سوید کی روایت میں ہے آپصلی اللہ علیہ وسلم اس کو لپیٹے ہوئے تھے۔