كتاب تعبير الرؤيا کتاب: خواب کی تعبیر سے متعلق احکام و مسائل 7. بَابُ: عَلاَمَ تُعْبَرُ بِهِ الرُّؤْيَا باب: خواب کی تعبیر کس طرح بیان کی جائے؟
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم خواب کی تعبیر اس کے نام اور کنیت کی روشنی میں بتایا کرو، اور اس کی تعبیر سب سے پہلے بتانے والے کے مطابق ہوتی ہے“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 1688، ومصباح الزجاجة: 1370) (ضعیف)» (سند میں یزید بن ابان الرقاشی ضعیف ہیں، لیکن «والرؤيا لأول عابر» کا صحیح شاہد موجود ہے)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
|