كتاب الهبات کتاب: ہبہ کے احکام و مسائل 6. بَابُ: مَنْ وَهَبَ هِبَةً رَجَاءَ ثَوَابِهَا باب: عوض کی امید میں ہبہ کرنے کا بیان۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہبہ کرنے والا اپنی ہبہ کی ہوئی چیز کا زیادہ حقدار ہے جب تک اس کا عوض نہ پائے“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 14270، ومصباح الزجاجة: 836) (ضعیف)» (سند میں ابراہیم بن اسماعیل بن مجمع ضعیف راوی ہے)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
|