جماع أَبْوَابُ ذِكْرِ الْعُمْرَةِ وَشَرَائِعِهَا وَسُنَنِهَا وَفَضَائِلِهَا عمرے کے فرائض، اس کی سنّتیں اور اس کے فضائل کے ابواب کا مجموعہ 2172. (431) بَابُ إِبَاحَةِ الْعُمْرَةِ مِنَ الْجِعْرَانَةِ مقام جعرانہ سے عمرہ کرنا درست ہے
جناب سعید بن مسیب سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے الله تعالیٰ کے اس فرمان «بَرَاءَةٌ مِّنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ» [ سورة التوبة: 1 ] کی تفسیر بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حنین سے روانہ ہوئے تو آپ نے جعرانہ سے عمرہ کیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ کو اس حج کا امیر بنا کر بھیجا۔
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
|