كِتَابُ الْأَقْضِيَةِ کتاب: حکموں کے بیان میں 8. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحِنْثِ عَلَى مِنْبَرِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے منبر پر جھوٹی قسم کھانے کا بیان
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص میرے منبر پر جھوٹی قسم کھائے اس نے اپنا ٹھکانہ بنالیا جہنم میں۔“
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 3246، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4368، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 7905، 7906، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 6018، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2325، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 15406، فواد عبدالباقي نمبر: 36 - كِتَابُ الْأَقْضِيَةِ-ح: 10»
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اپنے بھائی مسلمان کا حق اڑالے جھوٹی قسم کھا کر، تو اللہ جنت کو اس پر حرام کرے گا، اور جہنم اس کے لئے ضروری کرے گا۔“ صحابہ نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اگرچہ وہ حق تھوڑا ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگرچہ ایک شاخ ہو پیلو کی، اگرچہ ایک شاخ ہو پیلو کی، اگرچہ ایک شاخ ہو پیلو کی۔“ تین بار فرمایا۔
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 137، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5087، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 5421، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 5939، 5940، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2645، 2646، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2324، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 20768، 20769، وأحمد فى «مسنده» برقم: 22594، فواد عبدالباقي نمبر: 36 - كِتَابُ الْأَقْضِيَةِ-ح: 11»
|