كِتَابُ صَلَاةِ الْخَوْفِ کتاب: نماز خوف کے بیان میں 1. بَابُ صَلَاةِ الْخَوْفِ نماز خوف کا بیان
اس شخص سے روایت ہے کہ جس نے نماز پڑھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوۂ ذات الرقاع میں خوف کی، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کچھ لوگ کھڑے ہوئے نماز کو اور کچھ لوگ دشمن کے سامنے رہے، تو پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک رکعت پڑھی اُن لوگوں کے ساتھ، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے رہے اور وہ لوگ اپنی نماز پوری کر کے چلے گئے، اور جو لوگ دشمن کے سامنے تھے وہ آئے، اُن کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک رکعت پڑھی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیٹھے رہے اور اُن لوگوں نے ایک رکعت اور پڑھی، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اُن کے ساتھ سلام پھیرا۔
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 4129، 4131، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 841، 842، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1356، 1357، ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2885، 2886، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 1537، 1538، 1554، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 1937، 1938، 1954، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1237، 1238، 1239، والترمذي فى «جامعه» برقم: 565، 566، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1563، 1564، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1259، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 6090، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15951، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 4247، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 8379، شركة الحروف نمبر: 404، فواد عبدالباقي نمبر: 11 - كِتَابُ صَلَاةِ الْخَوْفِ-ح: 1»
سیدنا سہل بن ابی حثمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: نماز خوف کی اس طرح پر ہے کہ امام کچھ لوگوں کو اپنے ساتھ نماز کو کھڑا کرے اور کچھ لوگ دشمن کے سامنے رہیں، تو امام ایک رکعت پڑھے اور سجدہ کرے، جب سجدہ سے کھڑا ہو تو امام کھڑا رہے اور مقتدی اپنی ایک رکعت جو باقی ہے پڑھ کر سلام پھیر کر چلے جائیں دشمن کے سامنے، اور دشمن کے سامنے جو لوگ تھے وہ آ کرتکبیرِ تحریمہ کہہ کر امام کے ساتھ شریک ہوں تو امام رکوع اور سجدہ سے فارغ ہو کر سلام پھیر دے، اور لوگ کھڑے ہو کر ایک رکعت پڑھ کر سلام پھیریں۔
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وانظر للحديث مرفوع: أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 4129، 4131، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 841، 842، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1356، 1357، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2885، 2886، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 1537، 1538، 1554، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 1937، 1938، 1954، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1237، 1238، 1239، والترمذي فى «جامعه» برقم: 565، 566، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1563، 1564، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1259، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 6090، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15951، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 4247، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 8379، شركة الحروف نمبر: 405، فواد عبدالباقي نمبر: 11 - كِتَابُ صَلَاةِ الْخَوْفِ-ح: 2»
قال مالك: قال نافع: لا ارى عبد الله بن عمر حدثه إلا عن رسول الله صلى الله عليه وسلم نافع سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے جب سوال ہوتا نمازِ خوف کا، کہتے امام آگے بڑھے نماز کو اور کچھ لوگ اس کے پیچھے ہوں تو اُن کے ساتھ امام ایک رکعت پڑھائے اور کچھ لوگ دشمن کے سامنے ہوں، تو جب وہ لوگ جو امام کے پیچھے تھے ایک رکعت پڑھ چکیں، دشمن کے سامنے چلے جائیں، اور سلام نہ پھیریں، اور وہ لوگ چلے آئیں جنہوں نے نماز نہیں شروع کی، اب وہ لوگ امام کے پیچھے ایک رکعت پڑھیں، پھر امام سلام پھیر دے اور باری باری ہر ہر گروہ کے لوگ آکر ایک ایک رکعت اور پڑھ کر نماز اپنی تمام کریں تاکہ ہر ایک گروہ کی دو دو رکعتیں ہو جائیں اور اگر خوف بہت سخت ہو تو کھڑے کھڑے پیادے نماز پڑھ لیں اور اشارے سے، اور سوار سواری پر، اگرچہ ان کا منہ قبلہ کی طرف نہ ہو۔
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: نافع نے کہا کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے یہ حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہوگی۔ تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 943، 4133، 4535، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 839، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 980، 981، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2879، 2887، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 1539، 1541، 1542، 1543، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 1939، 1940، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1243، والترمذي فى «جامعه» برقم: 564، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1258، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 2263، وأحمد فى «مسنده» برقم: 6268، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 4241، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 8370، شركة الحروف نمبر: 406، فواد عبدالباقي نمبر: 11 - كِتَابُ صَلَاةِ الْخَوْفِ-ح: 3»
سعید بن مسیب سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر اور عصر کی نماز نہیں پڑھی جنگِ خندق میں، یہاں تک کہ ڈوب گیا آفتاب۔
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، وأخرجه ابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 37970، شركة الحروف نمبر: 407، فواد عبدالباقي نمبر: 11 - كِتَابُ صَلَاةِ الْخَوْفِ-ح: 4»
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ میرے نزدیک روایت قاسم بن محمد کی صالح بن خوات سے صلاۃ الخوف میں اچھی ہے، اور وہ سیدنا سہل بن ابی حثمہ رضی اللہ عنہ کی حدیث ہے جو اوپر گزری۔
تخریج الحدیث: «شركة الحروف نمبر: 407، فواد عبدالباقي نمبر: 11 - كِتَابُ صَلَاةِ الْخَوْفِ-ح: 4»
|