بَابُ الْبُيُوعِ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے منقول خرید و فروخت سے متعلق روایات حدیث نمبر 1064
1064- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص ہر سال شراب کا ایک مشکیزہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں تحفے کے طور پر پیش کرتا تھا ایک مرتبہ اس نے اسی طرح وہ تحفہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا، تو شراب کو حرام قرار دیا جاچکا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسے حرام قرار دیا جاچکا ہے“۔ اس شخص نے عرض کی: کیا میں اسے فروخت نہ کروں؟
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس ذات نے اس کے پینے کو حرام قراردیا ہے، اس نے اس کی فروخت کو بھی حرام قراردیا ہے“، توان صاحب نے عرض کی: کیا میں یہودکو بغیر معاوضہ کے ویسے ہی دے دوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس ذات نے اسے حرام قرار دیا ہے، اس نے اس بات کو بھی حرام قرار دیا ہے کہ وہ یہودیوں کو بغیر معاوضہ کے بھی نہ دو (بلکہ اسے ضائع کردو)“۔ ان صاحب نے عرض کی: پھر میں اس کا کیا کروں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اسے کھلے میدان میں بہادو“۔ تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 822، وأورده ابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1806، وله شاهد من حديث عبد الله بن عباس، أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 3026، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4944، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2590»
|