حَدِيثُ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمِ الطَّائِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سیدنا عدی بن حاتم طائی رضی اللہ عنہ سے منقول روایات حدیث نمبر 942
942- سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے تربیت یافتہ کتے کے شکار کے بارے میں دریافت کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم اپنے تربیت یافتہ کتے کوچھوڑتے ہوئے اس پر اللہ کا نام لے لو تو جو شکار وہ تمہارے لیے کرے اسے تم کھالو۔ اگر وہ خود (اس شکار میں سے کچھ) کھالے، تو تم اسے نہ کھاؤ کیونکہ یہ شکاراس نے اپنے لیے کیا ہے“۔
میں نے عرض کی: یارسول اللہ ( صلی اللہ علیہ وسلم )! آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی کیا رائے ہے کہ اگر ہمارے کتوں کے ساتھ دوسرے کتے بھی آکر مل جاتے ہیں؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم نے اپنے کتے پر اللہ کا نام ذکر کیا تھا“۔ تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 175، 2054، 5475، 5476، 5477، 5483، 5484، 5486، 5487، 7397، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1929، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5880، 5881، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 4274، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2847، 2848، 2849، 2850، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1465، 1468، 1469، 1470، 1471، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2045، 2046، 2052، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3208، 3212، 3213، 3214، 3215، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 18934، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18534»
|