حَدِيثُ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمِ الطَّائِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سیدنا عدی بن حاتم طائی رضی اللہ عنہ سے منقول روایات حدیث نمبر 940
940- سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایاہے: ”ا س وقت تمہارا کیا حال ہوگا، جب ایک عورت یمن کے دور دراز کے علاقے سے چل کر ”حیرہ“ کے محلات تک آئے گی اور اسے صر ف اللہ تعالیٰ کاخوف ہوگا“۔ میں نے عرض کی: یارسول اللہ ( صلی اللہ علیہ وسلم )! اس وقت طے قبیلے کے ڈاکوؤں اور (لٹیرے) افرا د کا کیا بنے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس عورت کے لیے اللہ تعالیٰ طے قبیلے اور باقی سب افراد کے حوالے سے کافی ہوگا“۔
مجاہد نامی راوی کہتے ہیں: (ایک ایساو قت بھی آیا) کہ جب کوئی عورت ”حضرموت“ سے روانہ ہوتی تھی اور ”حیرہ“ تک آجاتی تھی۔ تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف لضعف مجالد، ولكن الحديث صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1413، 1417، 3595، 6023، 6539، 6540، 6563، 7443، 7512، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1016، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2428، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 473، 666، 2804، 6679، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 2551، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2415 م، 2953 م 2، 2954، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1698، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 185، 1843، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 7837، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18535، والطبراني فى "الصغير" برقم: 917»
|