حَدِيثُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ سے منقول روایات حدیث نمبر 903
903-عامر بن عبداللہ اپنے والد کایہ بیان نقل کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز کے دوران اس طرح نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ امام حمیدی نے اپنی چار انگلیا ں بندکیں اور شہادت کی انگلی کے ذریعے اشارہ کیا۔
ابوعلی بشربن موسیٰ نامی راوی کہتے ہیں: امام ابوبکر حمیدی رحمہ اللہ نے ہمارے سامنے یہ کرکے دکھایا تھا۔ امام حمیدی یہ کہتے ہیں: سفیان نے یہ بات بیان کی ہے زیاد بن سعد نے چار روایات ایسی بیان کی ہیں جو انہوں نے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نقل کی ہیں تاہم میں نے ان میں سے صرف یہی روایت ذکر کی ہے۔ باقی روایات میں بھول گیا ہوں۔ زیاد نے مجھ سے کہا تھا وہ چار روایات ہیں۔ تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 579، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 696، 718، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1943، 1944، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 1160، 1269، 1274، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 749، 1194، 1199، وأبو داود فى «سننه» برقم: 988، 989، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1377، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 2826، 2827، 2830، 2831، 2835، 2836، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1324، وأحمد فى «مسنده» برقم: 16350، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6807»
|