حَدِيثُ عَمِّ ابْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کے بیٹے کے چچا سے منقول روایات حدیث نمبر 898
898- سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے اپنے چچا کایہ بیان نقل کرتے ہیں، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فلاں صاحب کو روانہ کیا (ان کانام زہری نے ذکر کیا تھا، لیکن سفیان نامی راوی اسے بھول گئے) انہیں ابن حقیق کی طرف بھیجا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں خواتین اور بچوں کو قتل کرنے سے منع کر دیا۔
تخریج الحدیث: «حديث صحيح وأخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 1625، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 2627، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 18162، 18168، 18169، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24405، 24407، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1032»
|