أَحَادِيثُ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سیدنا یعلیٰ بن امیہ رضی اللہ عنہ سے منقول روایات حدیث نمبر 809
809-صفوان بن یعلیٰ اپنے والد کایہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے یہ کہا: میری یہ خواہش ہے، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس وقت دیکھوں جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل ہو رہی ہوتی ہے۔ سیدنا یعلیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں۔ ہم ”جعرانہ“ کے مقام پر موجود تھے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے مجھے بلوایا۔ میں ان کے پاس آیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پرا س وقت چادر ڈال دی گئی تھی، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے سے کپڑا ہٹا کر مجھے دکھایا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ مبارک سرخ ہورہا تھا۔ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ کیفیت ختم ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا: سوال کرنے والا شخص کہاں ہے؟ اس سے پہلے ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تھا۔ وہ خوشبو میں لتھڑا ہوا تھا۔ اور اس نے یہ جبہ پہن کر احرام باندھاہے (سیدنا یعلیٰ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں) اس سائل نے عرض کی: میں یہاں ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنے حج میں کیا کرتے؟“ وہ بولا: میں اس خوشبو کو دھو لیتا اور جبے (یعنی سلے ہوئے کپڑے) کو اتار دیتا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جوتم اپنے حج میں کرتے ہووہی اپنے عمرے میں کرو۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1536، 1789، 1847، 4329، 4985، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1180، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3778، 3779، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 2667، 2708، 2709، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1819، والترمذي فى «جامعه» برقم: 835، 836، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 9189، 9190، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 18231 برقم: 18247»
|