أَحَادِيثُ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعَمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے منقول روایات حدیث نمبر 566
محمد بن جبیر بن مطعم اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مغرب کی نماز میں سورہ طور کی تلاوت کرتے ہوئے سنا ہے۔ سفیان نے یہ بات بیان کی ہے، محدثین نے اس روایت میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: سیدنا جبیر رضی اللہ عنہ یہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس وقت سنا تھا، جب میں مشرک تھا، اور مجھے یوں محسوس ہوا جیسے میرا دل اڑ جائے گا (یعنی میرے رونگٹے کھڑے ہو گئے) تاہم زہری نے یہ الفاظ ہمارے سامنے بیان نہیں کیے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 765، 3050، 3139، 4023، 4854، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 463، ومالك فى «الموطأ» برقم: 257، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 514، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1833، برقم: 1834، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 986، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 1061، 11465، وأبو داود فى «سننه» برقم: 811، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1332، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 832، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 3115، 3116، 4104، 4402، 12961، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 17007»
|