أَحَادِيثُ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعَمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے منقول روایات حدیث نمبر 565
565- محمد بن جبیر اپنے والد کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میرے کچھ نام ہیں، میں محمد ہوں، میں احمد ہوں، میں ماحی (منانے والا) ہوں۔ میرے ذریعہ کفر کو مٹایا گیا۔ میں حاشر ہوں، لوگوں کو میرے قدموں میں جمع کیا جائے گا۔ میں عاقب ہوں، و عاقب (بعد میں آنے والا) جس کے بعد کوئی نبی نہیں ہوگا۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3532، 4896، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2354، ومالك فى «الموطأ» برقم: 844، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6313، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 4208، 7813، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 11526، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2840، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2817، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 17006»
|