أَحَادِيثُ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ سے منقول روایات حدیث نمبر 450
450- سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میری پنڈلی (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) اپنی پنڈلی کا نیچے والا حصہ پکڑا اور فرمایا: ”یہ تہبند رکھنے کی جگہ ہے، اگر تیم نہیں مانتے تو اس سے کچھ نیچے کرلو، اگر نہیں مانتے تو اس سے بھی کچھ نیچے کرلو، اگر نہیں مانتے تو ٹخنوں سے نیچے تہبند کا کوئی حق نہیں ہے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5445، 5448، 5449، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 5344 والنسائي فى «الكبرى» 9606، 9607، 9608، 9609، 9610، والترمذي في «جامعه» برقم: 1783، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3572، وأحمد في «مسنده» برقم: 23715، وابن أبى شيبة في «مصنفه» برقم: 25315»
|