أَحَادِيثُ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ سے منقول روایات حدیث نمبر 449
449- سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب سونے کا ارادہ کرتے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا دست مبارک اپنے سر کے نیچے رکھتے تھے، پھر یہ پڑھتے تھے۔ ”اے اللہ! تو اس دن مجھے اپنے عذاب سے بچانا، جس دن تو اپنے بندوں کو جمع کرے گا (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) دوبارہ زندہ کرے گا۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 3398، وأحمد في «مسنده» برقم: 23716، والبزار فى «مسنده» برقم: 2825»
|