أَحَادِيثُ أَبِي قَتَادَةَ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سیدنا ابوقتادہ انصاری رضی اللہ عنہ سے منقول روایات حدیث نمبر 431
431- عبداللہ بن ابوقتادہ اپنے والد کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب نماز کے لئے اقامت کہی جائے، تو لوگ اس وقت تک کھڑے نہ ہو، جب تک مجھے دیکھ نہیں لیتے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري برقم: 635،637،638،909 ومسلم برقم: 603، 604، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1526،1644، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1755، 2147، 2222، 2223 والنسائي فى «الكبرى» برقم: 867، 1663، وأبو داود فى «سننه» برقم: 539، والترمذي فى «جامعه» برقم: 592، والدارمي فى «مسنده» ، برقم: 1296، 1297»
|