أَحَادِيثُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ الَّذِي أُرِيَ النِّدَاءَ سیدنا عبداللہ بن زید انصاری رضی اللہ عنہ سے منقول روایات حدیث نمبر 421
421- سیدنا عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کرتے ہوئے اپنے چہرے کو تین مرتبہ دھویا، دونوں بازو دو، دومرتبہ دھوئے، اپنے سر کا مسح کیا اور دونوں پاؤں دھوئے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «الوضوء» برقم: 185،186،191،192،197،199، ومسلم فى «الطهارة» برقم: 235، ومالك فى «الموطأ» ، برقم: 45، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 77،81، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 155،156،157،172،173، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1077، برقم: 1084،1093، والحاكم في «مستدركه» ، برقم: 651»
|