حَدِيثُ كَبْشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا سیدہ کبشہ رضی اللہ عنہا سے منقول روایات حدیث نمبر 357
357-سیدہ کبشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے ہاں تشریف لائے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لٹکے ہوئے مشکیزے کے منہ سے کھڑے ہوکر پانی پیا۔
وہ خاتون بیان کرتی ہیں: میں نے مشکیزے کے منہ کو کاٹ لیا۔ سفیان نامی راوی نے بعض اوقات خاتون کا نام کبشہ ذکر کیا ہے اور بعض اوقات کبیشہ ذکر کیا ہے۔ اور اکثر اوقات انہوں نے ان کا نام کبیشہ ذکر کیا ہے۔ تخریج الحدیث: «إسناده صحيح أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5318، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1892، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3423، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 28091، والترمذي فى «الشمائل» برقم: 212، والطبراني فى «الكبير» ، برقم: 8»
|