أَحَادِيثُ مَيْمُونَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا ام المؤمنین سیدہ میمونہ بنت الحارث رضی اللہ عنہا سے منقول روایات حدیث نمبر 316
316- سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سجدے میں جاتے، اگر بکری کا کوئی بچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نیچے سے گزرنا چاہتا تو وہ گزر سکتا تھا، یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے بازؤں کو پہلو سے اتنا دور رکھتے تھے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه مسلم فى «الصلاة» برقم: 496، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7097، وأبو داود فى «سننه» ، برقم: 898، والدارمي فى «مسنده» ، برقم: 1370، وابن ماجه فى «سننه» ، برقم: 880»
|