أَحَادِيثُ مَيْمُونَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا ام المؤمنین سیدہ میمونہ بنت الحارث رضی اللہ عنہا سے منقول روایات حدیث نمبر 315
315- سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک اونی چادر اوڑھ کر نماز ادا کی جس کا بعض حصہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر تھا اور بعض حصہ مجھ پر تھا، حالانکہ میں اس وقت حیض کی حالت میں تھی۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى "الحیض" برقم: 333، 379، 381، 517، 518، ومسلم فى "الصلاۃ" برقم: 513، وابن خزيمة فى «صحيحه» ، برقم: 768، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2329، والنسائي فى «المجتبى» ، برقم: 272 والنسائي فى «الكبرى» ، برقم: 263، وأبو داود فى «سننه» برقم: 369، والدارمي فى «مسنده» ، برقم: 1413، وابن ماجه فى «سننه» ، برقم: 653، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 27446، وأبو يعلى فى «مسنده» ، برقم: 7081، 7090»
|