أَحَادِيثُ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ سے منقول روایات حدیث نمبر 146
146- حسان بن بلال مزنی بیان کرتے ہیں: سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کو شخص دکھایا گیا جو وضو کرتے ہوئے داڑھی کا خلال کررہا تھا، تو سیدنا عمار رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا گیا: کیا آپ بھی اپنی داڑھی کا خلال کرتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: میں ایسا کیوں نہ کروں، جبکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی داڑھی مبارک کا خلال کرتے ہوئے دیکھا ہے۔
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، فيه عبدالكريم بن أبى المخارق أبو امية، ولكن المتن صحيح، وأخرجه أبو يعلى الموصلي فى ”مسنده“:1604، والطيالسي فى ”مسنده“، برقم: 680، وابن أبى شيبة فى ”مصنفه“برقم: 98، 37612»
|