كِتَاب اللِّبَاسِ کتاب: لباس کے بیان میں |
صحيح البخاري
كِتَاب اللِّبَاسِ کتاب: لباس کے بیان میں The Book of Dress 81. بَابُ الذَّرِيرَةِ: باب: ذریرہ کا بیان۔ (81) Chapter. Adh-Dharira (a kind of scent).
ہم سے عثمان بن ہشیم نے بیان کیا یا محمد بن یحییٰ دیلی نے، انہیں عثمان بن ہشیم نے (امام بخاری رحمہ اللہ کو شک ہے) ان سے ابن جریج نے انہوں نے کہا مجھ کو عمر بن عبداللہ بن عروہ بن شہر نے خبر دی، انہوں نے عروہ اور قاسم دونوں سے سنا، وہ دونوں ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے نقل کرتے تھے کہ انہوں نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو حجۃ الوداع کے موقع پر احرام کھولنے اور احرام باندھنے کے وقت اپنے ہاتھ سے ذریرہ (ایک قسم کی مرکب) خوشبو لگائی تھی۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
Narrated `Aisha: During Hajjat-al-Wada`, I perfumed Allah's Apostle with Dharira with my own hands, both on his assuming Ihram and on finishing it. USC-MSA web (English) Reference: Volume 7, Book 72, Number 814 حكم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.