کِتَابُ الْمَرْضَیٰ مریض کی عیادت کا بیان تکلیف والے حصے پر ہاتھ رکھ کر دم کرنے کا بیان
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی بیمار ہو تو درد والی جگہ پر ہاتھ رکھ کو یوں کہے: «بِسْمِ اللّٰهِ وَ بِاللّٰهِ أَعُوْذُ بِعِزَّةِ اللّٰهِ وَقُدْرَتِهِ مِنْ شَرِّ وَجَعِيْ هٰذَا» ”اللہ کے نام کے ساتھ اور اللہ کے ساتھ، میں اللہ تعالیٰ کی عزت و قدرت کی پناہ میں آتا ہوں، اس تکلیف سے، جسے میں محسوس کر رہا ہوں۔“
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 3588، قال الشيخ الألباني: صحيح، وابن ماجه: 3522، والطبراني فى «الصغير» برقم: 504، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 7610»
حكم: صحيح
|