کِتَابُ الْمَرْضَیٰ مریض کی عیادت کا بیان طعن اور طاعون سے امّت کے فنا ہونے کا بیان
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امّت کا فنا ہونا طعن اور طاعون سے ہو گا۔“ کہا گیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! طعن کو تو ہم جانتے ہیں، طاعون کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ تمہارے جن دشمنوں کے اثرات ہیں اور ہر ایک میں شہادت ہے۔“
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه الحاكم فى «مستدركه» برقم: 158، 159، وأحمد فى «مسنده» برقم: 19837، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 536، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7226، والبزار فى «مسنده» برقم: 2986، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 1396، 3422، 8512، وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 351، صحيح الجامع برقم: 2318
قال ابن حجر: ثبت، فتح الباري شرح صحيح البخاري: (10 / 189) قال الهيثمي: ورجال بعضها رجال الصحيح، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد:(311/2)» حكم: صحيح
|