كِتَابُ صِفَةِ الْجَنَّةِ جنت کا بیان سدرۃ المنتہیٰ کی چار نہروں کا بیان
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے لیے سدرۃ المنتہیٰ اٹھائی گئی تو وہاں چار نہریں تھیں، دو نہریں ظاہر تھیں اور دو پوشیدہ تھیں۔ جو دو نہریں ظاہر تھیں وہ نیل اور فرات تھیں، اور جو دو نہریں پوشیدہ تھیں وہ جنّت میں تھیں۔ پھر میرے پاس تین پیالے لائے گئے: ایک پیالے میں دودھ تھا، دوسرے پیالے میں شہد اور تیسرے پیالے میں شراب تھی، تو میں نے دودھ کا پیالہ لے کر پی لیا، تو مجھ سے کہا گیا: تو نے اور تیری امّت نے فطرت کو پا لیا ہے۔“
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3207، 3342، 3393، 3430، 3570، 3887، 7517، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 162،وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 301، 302، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 48، 7406، 7415، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 271، 272،والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 447، 448، برقم: 449، برقم: 451، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 309، 310، والترمذي فى «جامعه» برقم: 213، 3346، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1399، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 1279، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12495، والطبراني فى «الكبير» برقم: 744، 598، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6790، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1139، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 32375»
حكم: صحيح
|