كِتَابُ الْأَذَان اذان کا بیان اذان اور اقامت کہنے کا بیان
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: بلال رضی اللہ عنہ کو اذان کے جفت کہنے اور اقامت کے طاق کہنے کا حکم دیا گیا۔
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 603، 605، 606، 607، 3457، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 378، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 366، 367، 368،، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1675، 1676، 1678، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 722، 723، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 628، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 1604، وأبو داود فى «سننه» برقم: 508، والترمذي فى «جامعه» برقم: 193، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1230، 1231، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 729، 730، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 1864، 1865، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12183، 13171، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5984، 8454، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1073، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 2141، 2142»
حكم: صحیح
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ جب وہ اذان کہیں تو اپنی انگلیاں اپنے کانوں میں کرلیں اور کہا: ”یہ چیز تیری آواز کو بلند کر دے گی۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الحاكم فى «مستدركه» برقم: 6617، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1647، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 710، 731، 1101، 1107، 1277، 1287، 1294، 1298، 3156، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 1886، 5832، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1727، والطبراني فى «الكبير» برقم: 5448، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1170، 1171، 1172، 1173، 1174، ضعیف الجامع برقم: 315
في إسناده ضعف، عون المعبود شرح سنن أبي داود: (1 / 204)» حكم: إسناده ضعيف
اسی سند سے ہے کہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ دو دو کلمے اذان کہتے اور تشہد دوہری کہتے، قبلے کی طرف منہ کرتے تو کہتے: «أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ» دو دفعہ۔ «أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُوْلُ اللّٰهِ» دو دفعہ۔ پھر دوہراتے اور کہتے جب کہ آپ قبلہ رخ ہوتے: «أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ» دو دفعہ، «أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُوْلُ اللّٰهِ» دو دفعہ۔ پھر دائیں جانب مڑ کر کہتے: «حَيَّ عَلَي الصَّلَاةِ» دو دفعہ۔ پھر بائیں جانب مڑ کر کہتے: «حَيَّ عَلَي الْفَلَاحِ» دو دفعہ۔ پھر قبلہ کی طرف رخ کیے ہوئے ہی «اللّٰهُ أَكْبَر، اللّٰهُ أَكْبَر، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ» کہتے۔ آپ (رضی اللہ عنہ) کی اقامت منفرد ہوتی، «قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ» ایک دفعہ کہتے۔ اور وہ جمعہ کے دن جمعہ کی اذان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں اس وقت کہتے جب سایہ تسمہ کے برابر ہو جاتا۔
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، أخرجه الحاكم فى «مستدركه» برقم: 6617، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1647، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 731، 1101، 1107، 1277، 1287، 1294، 1298، 3156، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 1886، 5832، 6262، 6263، 6300، 6340، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1727، والطبراني فى «الكبير» برقم: 5448، والطبراني فى «الصغير» برقم:1171، 1172، 1173، 1174، 1170
قال ابن حجر: إسناد ضعيف، تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي: (1 / 373) قال الھیثمی: فيه أيضا عبد الرحمن بن عمار بن سعد ضعفه ابن معين، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: 329/1 (1855)» حكم: إسناده ضعيف
|