كِتَابُ كتاب 111. بَابُ مَنْ لَمْ يَجِدِ الْمُكَافَأَةَ فَلْيَدْعُ لَهُ جس کے پاس بدلہ دینے کے لیے کچھ نہ ہو وہ محسن کے لیے دعا کر دے
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مہاجرین نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! سارا اجر تو انصار لے گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایسا نہیں ہے جب تک کہ تم ان کے لیے دعائیں کرو اور انہیں تعریفی کلمات سے یاد کرو۔“
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه أبوداؤد، كتاب الأدب، باب فى شكر المعروف: 4812 و الترمذي: 2487 - صحيح الترغيب: 977 و صححه الحاكم على شرط مسلم: 63/2، و وافقه الذهبي»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|