كتاب الديات حدود اور دیتوں کا بیان جانور سے شہوت اور ہم جنسی کی سزا کا بیان
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم جس شخص کو چوپائے سے برا فعل (شہوت پوری کرنے والا عمل) کرتے دیکھو تو اس شخص کو اور اس چوپائے کو قتل کر دو، اور تم جس شخص کو قوم لوط کا سا فعل کرتے ہوئے دیکھو، تو اس فعل کو کرنے والے اور فعل کروانے والے (فاعل و مفعول) کو قتل کردو۔“
تخریج الحدیث: «سنن ابوداود، كتاب الحدود، كتاب فيمن ابي بهيمة، رقم: 4464، 4462. قال الالباني: حسن صحيح. سنن ترمذي، ابواب الحدود، باب ماجاء فيمن يقع على البهيمة، رقم: 1456، 1455. سنن ابن ماجه، رقم: 2562، 2561. صحيح ترغيب وترهيب، رقم: 2422. مسند احمد: 300/1. حاكم: 355/4.»
|