كتاب الانبياء انبیاء علیہم السلام کا بیان رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا شبِ معراج میں مختلف انبیاء کرام علیہم السلام سے ملاقات کا بیان
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے ابراہیم، موسیٰ اور عیسیٰ علیہم السلام کو دیکھا: عیسیٰ علیہ السلام چوڑے، کشادہ سینے والے تھے، جبکہ موسیٰ علیہ السلام گندمی رنگت والے دراز قد تھے، اور وہ زط قبیلے کے افراد میں سے تھے۔“ آپ سے عرض کیا گیا: تو ابراہیم علیہ السلام؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ تمہارے ساتھی (آپ صلى اللہ علیہ وسلم) کے مشابہ ہیں۔“
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الانبياء باب واذكر فى الكتاب مريم الخ، مسند احمد: 277/1. طبراني كبير: 64/11، رقم: 11057.»
سفیان ثوری نے اس اسناد سے اسی مثل روایت کیا ہے، اور فرمایا: عیسیٰ علیہ السلام سرخ رنگت والے میانہ قد تھے، اور فرمایا: وہ (ابراہیم علیہ السلام) تمہارے ساتھی یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے مشابہ ہیں۔
تخریج الحدیث: «انظر ما قبله»
|